اهل البيت
هل تريد التفاعل مع هذه المساهمة؟ كل ما عليك هو إنشاء حساب جديد ببضع خطوات أو تسجيل الدخول للمتابعة.

اهل البيت

اسلامي احاديث خطب ادعية
 
الرئيسيةأحدث الصورالتسجيلدخول

 

 حضرت زين العابدين

اذهب الى الأسفل 
كاتب الموضوعرسالة
Admin
Admin
Admin


المساهمات : 672
تاريخ التسجيل : 21/04/2016

حضرت زين العابدين Empty
مُساهمةموضوع: حضرت زين العابدين   حضرت زين العابدين Emptyالخميس يوليو 14, 2016 1:28 am

بسم الله الرحمن الرحيم

قوال حضرت امام زین العابدین علیہ السلام

حدیث -۱-

قال الامام زین العابدین علیہ السلام:

اَلا و انّ ابغض الناس الی اللہ مَن یقتدی بسنّة امام ولا یقتدی باعمالھ“

ترجمہ:  حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ھیں: ”آگاہ ھو جاؤ کہ خدا کے نزدیک منفور ترین شخص وہ ھے جو شیوھٴ امام -ع- کامعتقد تو ہو لیکن عملی سیرت کی پیروی نہ کرے “ ۔

حضرت زين العابدين 10081614708619841

حدیث -۲-

قال  الامام زین العابدین علیہ السلام:

اناّ اھل بیت نطیع اللہ فیما نحب و نحمدہ فیما نکرہ “

ترجمہ:

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ھیں:

” ھم اھل بیت -ع- وہ ھیں جو ھر حال میں خدا سے راضی ھیں ،خوشگوار حالات میںاس کی اطاعت کرتے ھیں اور ناگوار حالت میں اسکی حمدو ثنا کرتے ھیں “ ۔

حضرت زين العابدين 10081614708619841

حدیث -۳-

قال  الامام زین العابدین علیہ السلام:

و عمّرنی ما کان عمری بذلة فی طاعتک فاذا کان عمری مرتعا للشیطان

فاقبضنی الیک سریعاً“

ترجمہ: حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ھیں: ” خدا یا میری عمر میں اضافہ کر تاکہ میری زندگی تیری اطاعت میں بسر ھو ۔اور جب بھی میری زندگی شیطان کی چرا گاہ بن جائے تو مجھے فوراً ھی اپنے پاس بلا لے “ ۔

حضرت زين العابدين 10081614708619841

حدیث -۴-

قال الامام زین العابدین علیہ السلام:

و ایاک و مصاحبة القاطع لرحمہ فانہ وجدتہ ملعونا

فی کتاب اللہ عزوجلفی ثلاثة مواضع ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ “

ترجمہ:   حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ھیں:

” جو شخص قطع رحم کرتا ھے اس کے پاس بیٹھنے سے پرھیز کرو اسلئے کہ قرآن مجید میں تین مقامات پر اس پر لعنت کی گئی ھے “ ۔

حضرت زين العابدين 10081614708619841

حدیث -۵-

قال  الامام زین العابدین علیہ السلام:

” لا یقل عمل مع تقویٰ و کیف یقل ما یتقبل “

ترجمہ:

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ھیں:

”وہ کام جو خلوص کے ساتھ انجام دیا جائے بظاھر وہ کتنا ھی کم کیوں نہ ھو ، لیکن وہ کم نھیں ھے ، یہ کیسے ممکن ھے کہ جو عمل مقبول بارگاہ خدا ھو، وہ کم ھو “ ۔

حضرت زين العابدين 10081614708619841

حدیث -۶-

قال الامام زین العابدین علیہ السلام:

طلب الحوائج الی الناس مذلة للحیاة و مذھبة للحیاء

و استخفاف بالوقار وھو الفقر الحاضر “

ترجمہ:

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ھیں:

”لوگوں کے سامنے اپنی حاجت بیان کرنے سے ، زندگی ذلیل ، حیا ختم اور شخصیت سبک ھو جاتی ھے ، اور یہ ایک ایسا فقر ھے جسے انسان اپنے ھاتھوں سے فراھم کرتا ھے“

حضرت زين العابدين 10081614708619841

حدیث -۷-

قال الامام زین العابدین علیہ السلام:

من عمل بما افترض اللہ علیہ فھو من اعبد الناس “

ترجمہ:   حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ھیں:

”جو بھی اپنے فرائض کو انجام دے گا اسکا شمار عابد ترین لوگوں میں ھوگا “ ۔

حضرت زين العابدين 10081614708619841

حدیث -۸-

قال الامام زین العابدین علیہ السلام:

الرضی بمکروہ ا لقضا ارفع درجات الیقین “

ترجمہ:   حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ھیں:

”قضائے نا خوشگوار پر راضی ھونا بالاترین مراتب یقین میں سے ھے “ ۔

حضرت زين العابدين 10081614708619841

حدیث -۹-

قال الامام زین العابدین علیہ السلام:

من کرمت علیہ نفسہ ھانت علیہ الدنیا “

ترجمہ:  حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ھیں:

”جس نے اپنے نفس کو با کرامت بنا لیا دنیا اسکے نزدیک کچھ بھی نھیں ھے “ ۔

حضرت زين العابدين 10081614708619841

حدیث -۱۰-

قال الامام زین العابدین علیہ السلام

من قنع بما قسم اللہ لہ ، فھو من اغنی الناس “

ترجمہ:حضرت امام زین العابدین علیہ السلام فرماتے ھیں:

” عطائے پروردگار پر جس نے قناعت کر لی اسکا شمار غنی ترین لوگوں میں ھے “ ۔

حضرت زين العابدين 10081614708619841

حدیث: امام سجاد(ع) نے فرمایا:
"وَاَمّا حَقُّ الزَّوجَةِ فَاَنْ تَعْلَمَ اَنَّ اللّه‏َ عَزَّوَجَلَّ جَعَلَها لَكَ سَكَنا وَاُنْسا فَتَعْلَمَ اَنَّ ذلِكَ نِعْمَةٌ مِنَ اللّه‏ِ عَلَيْكَ فَـتُـكْرِمَها وَ تَرْفُقَ بِها وَاِنْ كانَ حَقُّكَ اَوجَبَ فَاِنَّ لَها عَلَيْكَ اَنْ تَرْحَمَها"۔
(ترجمہ: زوجہ کا حق یہ ہے کہ تم جان لو کہ خداوند عز و جل نے اس کو تمہارے لئے سکون اور انسیت کا سبب قرار دیا ہے پس جان لو کہ یہ نعمت تم پر اللہ کی جانب سے ہے پس اس کا اکرام کرو اور اس کے ساتھ رواداری سے پیش آؤ، گو کہ تمہارا حق اس پر واجب تر ہے مگر یہ اس کہ حق ہے کہ تم اس کے ساتھ مہربان رہو)"۔ [18]

حضرت زين العابدين 10081614708619841

حدیث: امام سجاد(ع) نے فرمایا:
"وَ أَمّا حَقّ وَلَدِكَ فَتَعْلَمُ أَنّهُ مِنْكَ وَمُضَافٌ إِلَيْكَ فِي عَاجِلِ الدّنْيَا بِخَيْرِهِ وَشَرّهِ وَأَنّكَ مَسْئُولٌ عَمّا وُلّيتَهُ مِنْ حُسْنِ الْأَدَبِ وَالدّلَالَةِ عَلَى رَبّهِ وَالْمَعُونَةِ لَهُ عَلَى طَاعَتِهِ فِيكَ وَفِي نَفْسِهِ فَمُثَابٌ عَلَى ذَلِكَ وَمُعَاقَبٌ"۔
(ترجمہ: اور تم پر تمہاری اولاد کہ حق یہ ہے کہ تم جان لو کہ وہ تم سے ہے اور اس دنیا کی نیکی اور بدی میں میں تم سے پیوستہ ہے۔ اور تم ـ خدا کے حکم کے مطابق، اس پر اپنی ولایت کے پیش نظر، اس کی عمدہ پرورش کرنے، نیک آداب سکھانے اور خدائے عزوجل کی طرف راہنمائی کرنے اور خدا کی فرمانبرداری میں اس کی مدد کرنے میں اپنے حوالے سے بھی اور اس کے حوالے سے بھی، جوابدہ ہو؛ اور اس ذمہ داری کے عوض جزا اور سزا پاؤگے۔[19]

يـا بـُنـىَ اصْبِرْعَلَى النَّوائِبِ وَلا تَتَعَرَّضْ لِلْحُقُوقِ وَلا تُجِبْ اَخاكَ اِلَى اْلاَمرِ الَّذى مَضَرَّتُهُ عَلَيْكَ اَكْثَرُمَنْ مَنْفَعَتِهِ لَهُ۔
ترجمہ: زندگی کے مصائب اور آزمائشوں پر صبر کرنا، اور دوسروں کے حقوق کی طرف تجاوزہ مت کرنا اور ایسے کاموں میں بھائیوں کی مدد نہ کرنا جن کے نتیجے میں تمہیں پہنچنے والا نقصان بھائیوں کو پہنچنے والے فائدے سے کہيں زیادہ ہو )محمد باقر مجلسی بحار الانوار ج 46 ص 95(۔

شیخ مفید کے مطابق امام سجاد(ع) کے فرزندوں کے نام کچھ یوں ہیں:
http://urdu.3rdimam.com/index.php/en/2013-04-25-15-43-54/2013-04-25-15-49-21/103-2015-10-28-06-38-45

حضرت زين العابدين 11111614788526831
الرجوع الى أعلى الصفحة اذهب الى الأسفل
https://duahadith.forumarabia.com
 
حضرت زين العابدين
الرجوع الى أعلى الصفحة 
صفحة 1 من اصل 1
 مواضيع مماثلة
-
» خطبة الامام زين العابدين بالشام
» اقوال حضرت امام الرضا علیہ السلام
»  حضرت علی (ع) کا ماہ رمضان
» حضرت مهدي عليه السلام
» حضرت امام حسن مجتبى عليه السلام

صلاحيات هذا المنتدى:لاتستطيع الرد على المواضيع في هذا المنتدى
اهل البيت :: الفئة الأولى :: quran dua hadith in urdu باللغة الباكستان :: حديث-
انتقل الى: