اهل البيت
هل تريد التفاعل مع هذه المساهمة؟ كل ما عليك هو إنشاء حساب جديد ببضع خطوات أو تسجيل الدخول للمتابعة.

اهل البيت

اسلامي احاديث خطب ادعية
 
الرئيسيةأحدث الصورالتسجيلدخول

 

 حديث الغناء

اذهب الى الأسفل 
كاتب الموضوعرسالة
Admin
Admin
Admin


المساهمات : 672
تاريخ التسجيل : 21/04/2016

حديث الغناء Empty
مُساهمةموضوع: حديث الغناء   حديث الغناء Emptyالثلاثاء يناير 17, 2017 6:36 am

بسم الله الرحمن الرحيم


سولہواں ایسا گناہ جِسے صاف الفاظ میں کبیرہ بتایا گیا ہے گاناگانا ہے۔ اعمش نے امام جعفر صادق علیہ السَّلام سے جو روایت نقل کی ہے اس میں بھی یہ صراحت موجود ہے محمد ابن مسلم کہتے ہیں کہ امام محمد باقر علیہ السَّلام نے فرمایا
(قاَلَ) اَلْغِنَآءُ مِمّا اَوْعَدَاللّٰہُ عَلَیْہ النَّارَ (فروغِ کافی، بابِ غنا)
" گانا ایک ایسا گناہ ہے، جس پر خدا نے جہنّم کا عذاب رکھا ہے۔" اور دیگر بہت سی حدیثوں سے ثابت ہے کہ ہروہ گناہ،گناہِ کبیرہ ہے جس پر عذاب کی بات خدا وندِ تعالٰی نے کی ہو۔

گانا کیا ہے؟

سیَّد مرتضیٰ اپنی کتاب "وسیلہ" میں فرماتے ہیں:
العنآء حرام فعلہ وسِمٰاعُہ والتکسبُ بہ ولیسَ ھُومجّردُ تِحْسِیْنِ الصّوْتِ، بَلْ ھُومَدُّالصّوْتِ وتَرْجِیْعُہُ بکیفّیةٍخاصّةٍ مُطرِبہ تنُاٰسِبُ مجلس الّھوِواَلطّربِ "
گانا حرام ہے۔ گانا سُننابھی حرام ہے اور اس کے ذریعے مال کمانا بھی حرام ہے۔ البتہ ہر اچھی آواز گانا نہیں ہے بلکہ گانا ایک خاص انداز میں آواز کو کھینچے اور حلق میں مخصوص انداز سے گھمانے کو کہتے ہیں، جو کہ لہو ولعب اور عیش وطرب کی محفلوں میں رائج ہے۔ ایسا گانا موسیقی کے آلات سے عام طور پر ہم آہنگ ہوتا ہے ۔"
اکثر شیعہ مجتہدین لغت کے ماہرین کی طرح کہتے ہیں کہ گانا آواز کو حلق میں گھمانے کوکہتے ہیں۔ (کلاسیکی موسیقی اور بعض قوالیوں میں ایساہی ہوتاہے اور آآآآ جیسی آواز پیدا ہوتی ہے۔ لغت "صحاح" میں لکھتا ہے کہ گانا ایک ایسے انداز کی آواز کو کہتے ہیں جو انسان کو غیر معمولی حد تک غمگین یا خوش کردیتی ہو۔ تقریباً ایسے ہی معنی دیگر لغتوں میں درج ہیں۔ بس گانا ایک ایسی آواز ہے جو آدمی کو ایک کہف وسرور یا غم کی حالت میں ڈال دیتی ہو۔
کتاب ذخیرة العباد میں لکھا ہے کہ:
گانا لہوولعب کی خاطر نکالی گئی ہر ایسی آوازکو کہتے ہیں جس کی وجہ سے شہوت اُبھرے، خواہ وہ کلاسیکی موسیقی کی طرح حلق میں آواز گھمانے سے پیدا ہوتی ہو یا کسی اور طریقے سے الغرض عرفِ عام میں جِسے گاناکہا جاتا ہو وہ حرام ہے۔ پس اگر اشعار، قرآن یانوحے مرثیے بھی گانے کی طرز پر پڑھے جائیں تو یہ بھی گناہ ہے، بلکہ عام گانے سے زیادہ بڑاگناہ ہے۔ اس لئے کہ اس میں اس طرح قرآنِ مجید اور نوحے مرثیے کی بے حرمتی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا گناہ اور عذاب دُگناہے۔"

گانے کے بارے میں

(۱) گانا، گناہِ کبیرہ

جب حضرت امام محمد باقر علیہ السَّلام نے فرمایا تھاکہ " گانا ایسی چیزوں میں سے ہے جس پر خداوندِ تعالیٰ نے عذاب کا قول دیا ہے " تو یہ آیت شریفہ بھی تلاوت فرمائی تھی:
وَمِنَ النّاس مَنْ یَّشْتَریْ لَھْوُ الْحَدِیْثِ لِیُضلَّ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ بِغَیْرِعِلْمٍٍ وَّ یَتِخّذَھَاھُزُوً ااُولٰٓئِکَ لَھُمْ عَذابُ مَّھِیْنُ (سورئہ القمان ۳۱: آیت نمبر ۲)
" اور لوگوں میں بعض ایسے بھی ہیں جو بیہودہ چیزیں خریدتے ہیں تاکہ بغیر سوچے سمجھے وہ لوگوں کو خدا کی راہ سے بھٹکا دیں اور خدا کی نشانیوں کا مذاق اُڑائیں ۔ ایسے ہی لوگوں کے لئے بڑارسواکردینے والا عذاب ہے!"

(۲) آیت میں "لَہْوَالْحَدِیْثِ" سے مرادگان

اس آیت شریفہ اور امام محمد باقر علیہ السَّلام کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ گانا بھی لَہْوَالْحَدِیْث یعنی بیہودہ چیزوں میں سے ایک ہے۔ بیہودہ چیز کوئی نامناسب بات ، حرکت یا شاعری وغیرہ ہوسکتی ہے جس میں کوئی فائدہ نہ ہو اور جو انسان کو فائدے سے محروم کردے دوسرے الفاظ میں کلامِ حق اورقرآنِ مجید کی بات ماننے سے روک دینے والی ہر چیز لَھْوَالْحَدِیْثہے ۔ گمراہ کردینے والی ہر چیز لَھْوَالْحَدِیْث ہے فسق وفجور، عیّاشی اور فحاشی کی طرف مائل کرنے والی ہر چیز لَھْوَالْحَدِیْثہے خواہ وہ گانا سُننا ہو یا خودگانا ہو، یہ ایسی ہی بیہودہ چیزیں ہیں ۔ اوپر جو آیت پیش کی گئی اس کے بعد والی آیت میں ارشاد ہے :
وَاِذَاتُتْلٰی عَلَیْْہ اٰیٰتُنَاوَلّٰی مُسْتَکْبِرًا کَأَنْ لّمْ یَسْمَعْھَاکَاَنَّ فِیْ اُذُنَیْہِ وَقْرًا فَبَشّرِہُ بَعِذٰبٍ اَلِیْمٍ (سورئہ لقمان۳۱۔ آیت ۷)

قولَ الزُّوْرِ" کی تفسیر

گانے باجے کے لئے قرآنِ مجید میں لَھْوَالْحَدِیْث کے علاوہ لفظ قَوْلَ الزُّوْر بھی استعمال ہو اہے ۔ امام جعفر صادق علیہ السَّلام سے ابوبصیر نے اس آیت شریف کی تفسیر بوجھی تھی وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّوْرِ(سورئہ حج ۲۲: آیت نمبر ۳۰) "اور لغو باتوں سے بچے رہو۔" امام علیہ السَّلام نے جواب میں فرمایاتھا (قَالَ) اَلْغِنا ٓءُُ یعنی " گانا لغو بات ہے۔" اور امام محمد تقی علیہ السَّلام کے سامنے یہ آیت پڑھی گئی : وَالَّذِیْنَ لاَ یَشْھَدُوْنَ الزُّوْرَ (سورئہ فرقان ۲۵: آت نمبر ۷۲)" اور وہ لوگ قریب کے پاس دیکھنے کے لئے کھرے ہی نہیں ہوتے" پھر اس آیت شریفہ کی تفسیرپوچھی گئی تو امام محمد تقی علیہ السَّلام نے جواب دیا (قَالَ) اَلْغِنآء ُ یعنی " یہاں زُوْر یا فریب سے مراد گاناہے"(شیخ طوسی کی کتاب امالی" اور کتاب کافی )
ایک اور حدیث میں ہے کہ حمّاد ابن عثمان نے اِسی آیت شریفہ کے بارے میں بوچھا تو امام محمد تقی علیہ السَّلام نے فرمایا : (قَالَ) مِنْہُ قَوْل الرَّجُلِ الَّذِیْ یُغْنِیْ یعنی " اس میں ایسے شخص کی بے ہودہ باتیں بھی شامل ہیں جو گارہا ہو۔"

(۴) گا نا "لَغُو" ہے

اسی آیت شریفہ کے بعد والا ٹکڑا ہے وَاِذَ مَرُّوْا با لْلَغْوِ مَرُّوْا کِرََامًا( سورئہ فرقان ۲۵: آیت نمبر۷۲)" اور جب وہ کسی چیز کے پاس سے گزرتے تو خداکو آلودہ کئے بغیر پہلو بچالیتے ہیں اور اپنی شرافت محفوظ رکھتے ہیں" اسی طرح ایک اور آیت میں ہے وَالَّذِیْنَ ھُمْ عَنِ الّلَغْوِ مُعْرِضُوْنَ (سورئہ مومنون ۲۴: آیت نمبر ۳ ) "اور جب لوگ لغو باتوں سے منہ پھیرے رہتے ہیں۔"
حضرت امام جعفر صادق علیہ السَّلام اور امام علی رضا علیہ السَّلام سے پوچھا گیا کہ ان دونوں آیتوں میں مومنین کی جو صفات بیان کی گئی ہیں یہاں " لغُو " سے کیا مراد ہے؟ توان دونوں معصوموں نے اپنے اپنے زمانے میں یہی فرمایا تھاکہ :" لَغْو دراصل گانا باجا ہے اور خدا کے بندے اس میں آلودہ ہونے سے بچے رہتے ہیں۔" ( کتابِ" کافی " اور کتاب عُیُونُ اخبارِ رضا")

(۵) آپس میں نفاق اور گان

عَنْ اِبِیْعَبْدِ اللّٰہِ قَالَ امام جعفر صادق علیہ السَّلام نے فرمایا: اسْتِمَاعُ الْغِنَِآءِ وَالَّھْوِ یُنْبِتُ النِّفَا قَ فِیْ الْقَلْبِ کَمَا یُنْبِتُ الْمَاءُ الزَّوْعَ ( کتاب"کافی") گانے باجے کو اور بے ہودہ باتوں کو غور سے سُننا دل میں نفاق کو اسی طرح پیدا کردیتا ہے جس طرح پانی سبزے کی نشوونما کا باعث بنتاہے۔"
کافی ہی میں چھٹے امام علیہ السّلام کی یہ روایت بھی موجود ہے کہ ھَلْ غَنَآء ُعَشُّ النِّفَاقِ " گانا باجا نفاق جیسے پرندے کا گھونسلا ہے۔"

گانے کا پروگرام

جس جگہ گانا باجا ہوتا ہے وہاں خدا کا غضب نازل ہوتا ہے۔ حضرت امام جعفرصادق علیہ السَّلام نے فرمایا لاَ تَدْ خُلُوْا بُیوُتاً اَللّٰہُ مُعْرِضُ عَنْ اَھْلِھَا (کتاب کافی) ایسے گھروں میں داخل بھی مت ہو جس کے رہنے والوں پر سے خدا نے اپنی نظرِرحمت ہٹالی ہو!" یہی امام علیہ السّلام فرماتے ہیں بَیْتُ الْغِنَآءِ لاَ یُوٴْمَنُ فِیْہِ الْفَجِیٴَة "جس گھر میں گانا باجا ہوتا ہے وہ ناگہانی مصیبتوں سے محفوظ نہیں رہتا!" وَلاَ یُجَابُ فِیْہِ الدَّعْوَةُ "ایسے مقام پر دُعا مستحب نہیں ہوتی!۔" وَلاَ یَدْخُلُہُ الْمَلَکُ (کتابِ "کافی" ‘اور مستدرک الوسائل ‘باب ۷۸) "اور ایسی جگہ فرشتے نہیں آتے!" اور گزری ہوئی حدیثوں سے اسی کتاب میں ثابت ہوچکا ہے کہ جب خدا کا غضب نازل ہوتا ہے تو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ پس یہ عذر کافی نہیں ہے کہ ہم توایسی جگہ جاتے ہیں جہاں گانے کا پروگرام ہوتا ہے لیکن دل سے بیزار ہیں۔ بیزاری عملی طور پر ہونی چاہیئے اور گانے باجے کو روکنا چاہیئے۔

(۷) گانا اور فقر و فاقہ

حضرت علی علیہ السَّلام سے مروی ہے وَالْغِنَآءُ یُوْرِثُ النِّفَاقَ وَ یُعَقِّبُ الْفَقْرَ
"اور گانا باجا نفاق پیدا کرتا ہے اور فقر و فاقہ کا باعث بنتا ہے!"( مستدرک الوسائل‘ باب ۷۸)

(۸) گانے کا عذاب

حضر ت رسولِ خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) سے مروی ہے کہ یُحْشَرُ صَاحِبُ الْغِنآءِ مَنْ قَبَرِ ہ اَعْمٰی وَآخْرَ سَ وَاَبْکَمَ (جامعُ الاخبار) "گانا گانے والا شخص اپنی قبر سے جب میدانِ حشر میں نکلے گا تو اندھا بھی ہوگا ، بہرا بھی ہوگا اور گونگا بھی ہوگا !" روایت میں یہ بھی ہے کہ گانے گانے والوں کو اسی علامت سے پہچاناجائے گا!
آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ) کایہ ارشاد بھی ہے کہ (قَالَ) مَنْ اِسْتَمَعَ اِلیٰ الَّلھْوِیُذابُ فِیْ اُذُنِہ الْاُنُکُ (تجارت،مستدرک الوسائل، باب۸۰) " جو شخص گانا باجا غور سے سنے گا اس کے کان میں پگھلا ہو ا سیسہ ڈالاجائے گا!"

رحمتِ خداسے محرومی

قطب راوندی نے پیغمبرِ اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی یہ روایت نقل کی ہے کہ " گانا گانے والا شخص ایسے لوگوں میں شامل ہے جن پر قیامت کے دن خدا نظرِ رحمت نہیں ڈالے گا!"

گلوکار سے محبت

عَنْ اَبِیْ جَعْفَرٍ عَلَیْہ السَّلاٰمُ قَالَ امام جعفر صادق علیہ السَّلام نے فرمایا: مَنْ اَصْغٰی اِلٰی ناَطِقٍ فَقَدْعَبَدَہ "جو شخص کسی بولنے والے کا احترام کرے گا وہ گویا اس کا بندہ ہوجائے گا!" فَاِنْ کَانَ النّاطِقُ یُوٴَدِّیْ عَنِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فَقَدْ عَبَدَ اللّٰہَ وَاِنْ کَانَ النّاطَقُ یُوٴَدِّی عَنِ الشِیْطَانِ فَقَدْ عَبَدَ الشَیْطَانَ (فروغِ کافی ،گانے کا باب) " اگر بولنے والا شخص خدا کی طرف لے جاتا ہو تو احترام کرنے والا شخص خدا کی عبادت کرتا ہے اور اگر وہ شیطان کی طرف لے جاتا ہو تو وہ شیطان کی عبادت کر بیٹھتا ہے!"
چھٹے امام کا یہ بھی ارشاد ہے کہ : جو شخص بھی گانا گانے کی آواز بلند کرتا ہے تو اس پر دو شیطان دونوں کندھو ں پر سوار ہوجاتے ہیں اور اس وقت اپنے پیر کی ایڑی اس کے سینے پر مارتے رہتے ہیں جب تک کہ اس کا گانا ختم نہیں ہوجاتا!" پس جب شیطان گلوکار کو لات مارتے ہوں تو ایساشخص محبت کئے جانے کے کہاں لائق ہے!

بہشت میں سُریلی آوازیں

حضرت امام علی رضا علیہ السَّلام کا ارشاد ہے (عَنْ اَبِیْ الْحَسَنِ قَالَ) مَنْ نَزَّہَ نَفْسَہ عَنِ الْغِِنَآءِ فَاِنَّ فِیْ الْجَنَّتِ شَجَرَةًیأْمُرُاللّٰہُ الرِّیَاح اَنْ تُحَرِّکَھَا فَیَسْمَعُ لَھَا صَوْتًا لَمْ یُسْمَعْ بِمِثْلِہ وَمَنْ لَمْ یَتَنَزَّہ ْعَنْہُ لَمْ یَسْمَعْہُ(کتاب " کافی") یعنی " جو شخص خود کو گانے سے بچائے رکھے گا تو خدا سے جنت میں ایک درخت میں سے آواز سنوائے گا کہ ایسی اچھی آواز کسی نے نہیں سنی ہوگی ! اور جو شخص اپنے آپ کو گانے سے نہیں بچائے گا وہ ایسی آواز نہیں سن سکے گا۔"

جنت میں خوبصورت نغمے

حضرت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی یہ حدیث تفسیر مجمع البیان میں موجود ہے کہ : "جوشخص بہت گانے سنتا رہا ہو وہ روحانیوں کی آواز قیامت میں نہیں سُننے گا"پوچھا گیا۔’ ’ یا رسول اللّٰہ ! یہ روحانی کون لوگ ہیں؟ فرمایا: جنت میں خوش الحانی سے گانے والے۔"
اور حضرت علی علیہ السَّلام کا یہ قول نہج البلاغہ میں موجود ہے دٰاودُ سَیِّدُ قُرَّآءِ اَھْلِ الْجَنَّةِ یعنی " حضرت داوٴد علیہ السَّلام جنت کے خوش الحان لوگوں کے سردار ہوں گے۔"
جنت میں لوگ حضرت داؤد علیہ السَّلام سے ایسے عمدہ نغمے سنیں گے کہ دنیا میں ان کی مثال نہیں ملتی ہوگی‘ البتہ ایسے ہی لوگ سن سکیں گے جو دنیا میں گانا سننے سے پرہیز کرتے ہوں۔

سخت تنبیہ

پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) فرماتے ہیں: " َظْھَرُ فِیْ ٓ اُمَّتِی الْخَسْفُ وَالْقَذْف" میری اُمّت میں ایسے واقعات ظاہر ہوں گے کہ زمین دھنس جایا کرے گی اور آسمان سے پتّھر برسا کریں گے!" قَالُو مَتٰی ذٰلِکَ؟ "لوگوں نے پوچھا کہ ایسا کب ہوگا؟" قَالَ اِذاظَھَرَتِ الْمَعَازِفُ واْلِقَیْنَاٰتُ وَشُرِبَتِ الْخُمُوْرُ آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے فرمایا: "جب گانے باجے کے آلات عام ہوں گے ، گانا گانے والی لڑکیاں کثرت سے ہوں گی اور نشہ آور چیزوں کا استعمال پھیل جائے گا! " وَاللّٰہِ لَیَبِیْتَنَّ اُنَاسُ مِّنْ اُمَّتِی عَلٰی اَشَرٍوَّ بَطَرٍوَّ لَعِبٍ فَیُصْبِحُوْنَ قَرِدَةً وَّ خَنَازِیْرَ لِاستِحْلٰالِھِمُ الْحَرَامَ وَاتّخَاذِھِمُ الْقَینَاتِ وَشُرْبِھِمُ الْخُمُوْرَ وَاَکْلِھِمُ الرِّبَا وَ لَبْسِھِمُ الْحَرِیْرَ (وسائل الشیعہ‘ کتاب التجارہ‘گانے کا باب)
یعنی "خدا کی قسم میری امّت کے بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جو رات کو مستی اور عیاشی کے عالم میں گذاریں گے اور صبح درحقیقت بندروں اور سوّروں کی مانند ہوجائینگے! یہ اس سبب ہوگا کہ وہ حرام کو حلال سمجھتے ہونگے۔ گانا گانے والی لڑکیوں میں مگن ہونگے‘ نشہ آور چیزیں استعمال کریں گے‘ سود کا مال کھائینگے اور ریشمی کپڑے پہنتے ہوں گے!"

گانا اور زن

گانا زنا کا سبب بن جاتا ہے۔ رسولِ خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) کا ارشاد ہے ( عَنِ النَّبِیِّ) اَلْغِنَآءُ رُقْیَةُ الزِّنَا (مستدرک الوسائل‘ کتاب تجارت) "گانا‘ زنا کی سیڑھی ہے!"
گانے سے آدمی کی شہوت اُبھرآتی ہے اور اس کے بُرے نتائج سامنے آجاتے ہیں۔ نہ صرف گانے سے شہوت اُبھرتی ہے بلکہ گانا سننے سے بھی یہی حال ہوتا ہے۔ آدمی خدا سے غافل ہو جاتا ہے اور ہر قسم کی بدکاری کے لئے آمادہ نظر آتا ہے۔ امام جعفر صادق علیہ السَّلام کا ارشاد ہے وَالْمَلَاھِیَ الَّتِی تَصُدُّ عَنْ ذِکْرِاللّٰہِ کَالْغِنَآءِ وَضَرْبِ الْاَوَتَارِیعنی " اور لہو ولعب کے وہ تمام کام گناہِ کبیرہ ہیں جو خداوندِ تعالےٰ کی یاد سے غافل کر دیتے ہیں‘ مثلاً گانا باجا اور موسیقی کے آلات کا استعمال!"
جی ہاں‘ موسیقی نہ صرف شرم و حیاء اور غیرت کو ختم کردیتی ہے‘ بلکہ محبت‘ انسانیت اور رحم جیسے جذبات کو بھی فنا کر دیتی ہے۔ الغرض معاشرے کو جہنم کا نمونہ بنا دیتی ہے!

گانے کے حرمت

شیعہ مجتہدین کے درمیان اس سلسلے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ گانا حرام ہے‘ بلکہ کہا جاسکتا ہے کہ گانے کی حرمت پر اجماع موجود ہے۔ کتاب "مستند" کے مُولّف فرماتے ہیں کہ گانا باجا کو حرام ہونا ضروریاتِ دین میں سے ہے۔ یعنی اگر کوئی مسلمان یہ کہے کہ گانا باجا حرام نہیں ہے تو وہ مسلمان نہیں رہتا! کتاب "ایضاح" کے مُولّف فرماتے ہیں کہ گانے باجے کو حرام قرار دینے کے سلسلے میں جو روایتیں وارد ہوئی ہیں وہ متواتر ہیں۔
البتہ گانے کے معنٰی میں اور اس کی تعریف تھوڑا بہت اختلاف موجود ہے۔ اکثر مجتہدین یہی کہتے ہیں کہ ہر وہ آواز جو عیش و طرب کی خواہش اور جنسی قوت کو اُبھار سکتی ہو وہ گانا باجاہے اور حرام ہے۔

قرآنِ مجید گانے کے انداز میں

جس طرح کہ پہلے بیان ہوا ، گانے کے طرز پر قرآنِ مجید پڑھنا یا نوحہ مرثیہ پڑھنا یا اذان دینا بھی حرام ہے۔ اِس سلسلے میں نظم اور نثر میں کوئی فرق نہیں ہے۔ بلکہ مقدّس چیزوں کو گانے کے طرز پرپڑھنے کا گناہ دُگناہے۔ ایک تو گانے کی آواز نکالنے کا گناہ، اور دوسرے قابلِ احترام چیزوں کی بے حرمتی کا گناہ۔

اچھّی آواز میں قرآن پڑھن

البتہ ہر اچھی آواز گانا نہیں ہے۔ خوش الحانی سے، گلے میں آواز گھمائے بغیر اگر تلاوتِ قرآن کی جائے یانوحہ مرثیہ پڑھ جائے تونہ صرف یہ کہ یہ کوئی بُری بات نہیں ہے بلکہ اچھّی بات ہے۔ رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کا ارشاد ہے (قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہُ عَلَیْہ وَآلہ وسَلَمْ) اِقْرَوٴُالْقُرْآنَ باَلْحَانِ الْعَرَبِ وَاَصْوَاتِھَا "قرآن عرب لوگوں کے لہجے میں خوش الحانی سے پڑھاکرو۔"
وَاِیَّاکُمْ وَلُحُوْنَ اَھْلِ الْفِسْقِ وَاَھْلِ الْکَبَائِرِفَاِنَّہ سَیَجیءُ اقْوَامُ یُرَجِّعُوْنَ الْقُرْآنَ تَرْجِیْعَ الْغِنَآوَالنَّوْحِ وَالرُّھْبانِیَّةِلَایَجُوْزُ تَرَا قِیْھِمْ قُلُوْبُھُمْ مَقْلُو بَة ُوَقُلُوْ بُ مَنْ یُّعْجِبُہ شَاءْ نُھُمْ (وسائل الشیعہ، کتاب صلوٰة)"
تم کو فاسقوں اور گناہِ کبیرہ کرنے والوں سے پرہیز کرنا چاہئیے۔ یقینا ایسے لوگ دنیا میں آئیں گے جو قرآن کو گانے کے، گا کر رُلانے والوں کے اور راہبوں کے طرز پر پڑھاکریں گے ۔ ایسے لوگوں کے پاس جانا یا ان کو اپنے پاس بلانا جائز نہیں ہوگا ۔ ایسے لوگوں کے دل اُلٹے ہوئے ہوں گے، اور جو لوگ ایسوں سے متاثر ہوں گے ان کے دِل بھی ایسے ہی اُلٹے اور کج ہوں گے!"

خوبصورت آواز اور گان

قیامت قریب ہونے کی علامتیں ذکر کرتے ہوئے آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ) فرماتے ہیں :ایسے لوگ بھی دنیا میں آئیں گے جو قرآن کو دنیاوی مقاصد کے لئے حفظ کریں گے اورگانے کے طرز پر تلاوت کریں گے۔"
البّتہ ایسی احادیث بھی ملتی ہیں، جیسا کہ ذکر ہوا، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اچھّی آواز میں قرآن کی تلاوت مستحب ہے۔ بس اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ وہ گانے کے طرز پر نہ ہو۔

لڑکی کی شادی میں گانا بجان

بعض مجتہدین نے تین شرطوں کے ساتھ شادی کے موقع پر عورتوں کو گانے کی اجازت دی ہے:
(۱) پہلی شرط یہ ہے کہ گاناسُننے والوں میں کوئی مرد موجود نہ ہو، یہاں تک کہ محرم مرد بھی موجودنہ ہوں۔
(۲) دوسری شرط یہ ہے کہ گانے فحش نہ ہوں اور جھوٹی باتوں پر مشتمل نہ ہوں۔
(۳) تیسری شرط یہ ہے کہ گانے کے ساتھ ڈھول تاشہ اور دیگر بجانے کے آلات استعمال نہ ہوں۔
بعض علماء نے دف (یعنی ایسا ڈھول جس کے ایک ہی طرف کھال ہو ) شادی میں بجانے کی اجازت دی ہے۔ شہیدِ ثانی اورمحققِ ثانی فرماتے ہیں کہ دف شادی میں اس صورت میں بجاناجائز ہے جب کہ اس کے اطراف میں جھنجھنے نہ لگے ہوں۔
لیکن احتیاط یہ ہے کہ شادی کے موقع پر نہ تو عورتیں گانا گائیں اور نہ ہی کوئی چیز بجائیں۔ شیخ انصاری علیہ الرَّحمہ "مکاسب" میں شہید ِثانی کتاب"دروس" میں اورسیَّد مرتضیٰ کتاب" وسیلہ " میں اس موضوع پر یہی فرماتے ہیں : اَلْاِحْتِیَاطُ طَرِ یْقُ النَّجاَةِ یعنی احتیاط ہی نجات کا راستہ ہے۔


امانت میں خیانت

بائیسواں ایسا گناہ جس کی نص یعنی محکم آیت یا صحیح اور واضح روایات کے زریعے صراحت ہوئی ہوکہ وہ گناہ کیبرہ ہے، امانت میں خیانت کر نا ہے ۔ حضرت عبدالعظیم نے حضرت امام محمد تقی (علیہ السلام) سے جو صحیح روایت نقل کی ہے اور اسی طرح حضرت علی رضا، حضرت امام موسیٰ کاظم اور حضرت امام جعفر صادق علیہم السَّلام سے جو روایتیں نقل ہوئی ہیں ۔ ان سے بھی خیانت کا گناہِ کبیرہ ہونا ثابت ہے۔
خیانت خود ایک عربی لفظ ہے۔ اعمش نے امام جعفر صادق علیہ السَّلام سے جو روایت نقل کی ہے اس میں گناہان کبیرہ کی فہرست بتائے ہوئے " وَالْخیاَنةُ " کا لفظ استعمال کیا ہے۔ البتہ خیانت کے معنی میں جو دوسرا لفظ استعمال ہوتا ہے وہ " غُلُولً" ہے ۔ فضل بن شاذان نے حضرت امام رضا علیہ السَّلام سے جو روایت نقل کی ہے اس میں لفظ "غُلُول" استعمال ہواہے جو خیانت کا مفہوم ادا کرتا ہے۔ بعض اہلِ لغت نے کہا ہے کہ غلول ایسے مال غنیمت میں خیانت کوکہتے ہیں جو کافروں سے ہتھیا لیا ہو ، مسلمانوں کے قبضے میں آگیا ہو لیکن ابھی اسکی تقسیم نہ ہوئی ہو۔ لیکن بعض دیگر اہل لغت نے لکھا ہے کہ لفظ غلول ہر قسم کی خیانت کو کہتے ہیں خواہ وہ مال غنیمت میں ہو یا کسی اور مال میں۔

قرآن مجید میں خیانت کار کاعذاب

ارشاد رب العزت ہے کے وَمَنْ یَّغْلُلْ یَاْتِ بِمََا غَلَّ یَوْم َ الْقِیٰمَةِ ثُمَّ تُوفیٰ کُلُّ نَفْسٍ مَّا کَسَبَتْ وَھُمْ لَا یُظْلَمُونَ، اَفَمَنِ اتَّبَعَ رَضْوَانَ اللّٰہِ کَمَنْ بآءَ بِسَخَطٍ مِّنَ اللّٰہِ وَمَاْوٰہ جَھَنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصیْرُ(سورئہ آل عمران ۳ : آیت ۱۶۱،۱۶۲) اور جوخیا نت کرے تو جو چیز خیانت کی ہے قیامت کے دن وہی چیز (بعینہ خدا کے سامنے ) لانا ہوگا اور پھرشخص اپنے کئے کا پورابدلہ پائیگا۔ اور ان کی کسی طرح حق تلفی نہیں کی جائے گی ۔ بھلا جو شخص خداکی خوشنودی کاپابند ہو۔کیا وہ اس شخص کے برابر ہوسکتاہے جوخدا کے غضب میں گرفتار ہو اورجِس کا ٹھکانہ جہنم ہے؟! اور وہ کیا برا ٹھکانہ ہے!"
سورہ تحریم میں ارشاد ہے : فَخَا نَتاھُمَا فَلَمْ یُغنِیٰاعَنْھُمٰا مِنِ اللّٰہِ شَیْئاً وَّقِیْلَ ادْخُلَا الٰٰناّرَمَعَ الدّاٰ خِلیْنَ (سورہ تحریم ۶۶ آیت ۱۰) " تو ان دونوں (حضرت نوح اور حضرت لوط کی بیویوں ) نے اپنے شوہروں کے ساتھ خیا نت کی تو ان کے شوہر (نبی ہونے کے باوجود) خداکے مقابلے میں ان کے کچھ بھی کام نہ آسکے اور ان دونوں عورتوں کو حکم دیا گیا کہ جہنم میں داخل ہوجاوٴ۔"
ارشاد ہے کہ : اِنَّ اللّٰہَ لا یحبُّ الخَائِنیْنَ (سورئہ انفال ۸ : آیت ۵۸) "بے شک خدا خیانت کرنے والوں کوپسند نہیں کرتا ۔"
اسی طرح ارشاد ہے کہ:
یَایُّھَالَّذیْنَ اٰمَنُو الَا تَخُونُو اللّٰہَ واالرَّسُوْلَ وَتَخُوْنُو اْ اَمٰنتِکُم وَاَنْتم تَعْلَموْنَ
(سورئہ انفال ۸ : آیت ۲۷)
"اے ایمان لانے والو ! نہ توخدا اور رسول کے ساتھ خیانت کرو ، اور نہ ہی تمہارے پاس جو امانتیں ہیں ان میں خیانت نہ کرو، حالانکہ تم تو جانتے ہو( کہ خیانت ایک بڑا گناہ ہے۔ )"
اسی طرح ارشاد ہے کہ: فَاِنْ اَمِنَ بَعَضُکُمْ بَعضًا فلیُوٴَدِّ الَّذِی اوٴْتُمِنَ اَمَانَتَہ وَلْْیَتَّق اِللّٰہَ ربَّہ (سورہ بقرہ ۲ : آیت۲۸۳)
"اگر تم میں سے ایک کادوسرے پر اعتبار ہوتوجس شخص پر اعتبا کیا ہے وہ اعتبارکرنے والے شخص کی امانت پوری کی پوری لوٹادے اوراپنے پروردگار سے ڈرتارہے۔" ارشاد ہے کہ : اِنَّ اللّٰہَ یَاْمُرُکُمْ اَنْ تَوٴُدُّو الْاَمِانٰتِ اِلٰی اَھْلِھَا بے شک خدا تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتوں کو امانت والوں تک ضرور لوٹا دو ۔ (سورئہ نساء ۴ : آیت نمبر ۵۸)

روایات میں خیانت کی مذّمت

پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) فرماتے ہیں : مَنْ کَانَ اَمَانَتَہ فی الدُّنیا وَلَمْ یَرُدَّ ھَا اِلٰی اَھْلِھَا ثمّ اَدْرکَہ الْمُوْتُ مَاتَ عَلیٰ غَیْرملّتی "جو شخص دنیا میں اپنے پاس رکھی ہوئی امانت میں خیانت کرے گا اور اسے اس کے مالک تک نہیں لوٹائے گا اور اسے موت آجائے گئی تو وہ میری ملت میں رہتے ہوئے نہیں مرے گا ! " یعنی وہ مسلمان کی موت نہیں مرے گا!"
وَیَلْقٰی اللّٰہَ وَھُوَعَلَیہِ غَضْبٰانُ وَمَن ِاشْترَیٰ خیانَةً وَھُوَیَعْلَمُ فَھُوَکَالّذی خاَنَھٰا(وسائل الشیعہ م کتاب امانت ،باب ۳، صفحہ ۶۴۱) " ایسا شخص جب خدا سے ملاقات کرے گا تو خدا اس پر غضب ناک ہوگا! (اور جو شخص خیانت کا مال خریدے اور وہ یہ جانتا ہو کہ یہ خیانت کا مال ہے تو وہ بھی خیانت کرنے والے شخص کی طرح ہے۔ "تو وہ بھی خیانت کا مال ہے تو وہ بھی خیانت کا مال خریدے اور وہ یہ جانتا ہو کہ یہ خیانت کا مال ہے تو وہ بھیخیانت کرنے والے شخص کی طرح ہے ۔ " ایک اور حدیث میں ہے کہ فَیُؤمَرُ بِہِ اِلٰی النَّارِ فَیُھْویٰ بِہِ فِی شَفِیْر جَھَنَّمَ (وسائل الشعیہ، کتاب امانت، باب ۲) اور اس کو جہنم میں ڈال دینے کا حکم دیا جائیگا پھر وہ ہمیشہ کے لئے جہنم کے گہرے گڑھے میں پڑا رہے گا!"
آنحضرت کا یہ بھی ارشاد ہے کہ مَنْ کَانَ مُسْلِماً فَلاَ یَمْکُروَلَا یَخْدَعْ " اگر کوئی شخص مسلمان ہے تو اسے نہ تو مکر سے کام لینا چاہیئے اور نہ ہی کسی کو دھوکا دینا چاہیئے! " فَاِنّیٰ سَمِعْتُ جِبْرَئیِْلَ اَنَّ المکْرَوَ الْخَدِیَعَةَ فِی النَّارِ "میں نے جبرئیل سے سنا ہے کہ مکر اور فریب جہنم کی چیزیں ہیں۔" پھر آنحضرت نے فرمایا (ثمَّ قَالَ) لَیْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّ مُسْلماً، وَلَیْسَ مِنّا مَنْ خَانَ مُوْمِناً (وسائل الشیعہ، کتاب امانت، باب ۳) "ہم میں سے نہیں ہے جو کسی مسلمان کو فریب دے اور ہم میں سے نہیں ہے جو خدا پر ایمان لانے والے کسی شخص کے ساتھ خیانت کرے!"
اصول کافی میں یہ حدیث ہے کہ تین خصلتیں ایسی ہیں جو آدمی کے نفاق کی علامت ہیں اگرچہ وہ نماز روزے کا پابند ہو اور خود کو سچا مسلمان سمجھتا ہو: جھوٹ، وعدہ خلافی اور امانت میں خیانت۔ یہ حدیث نبوی ابھی وعدہ خلافی کے باب میں گذر چکی ہے۔
امیر المئومنین حضرت علی علیہ السَّلام فرماتے ہیں: اَرْبَعَةُ لَا تَدْ خُلُ وَاحِدَةُ مِنّھْنُ بَیْتاً اِلَّا خَرَبَ وَلَمْ یُعَمَّرْ بالبَرَکَةِ "چار چیزیں ایسی ہیں کہ ان میں سے ایک بھی اگر کسی کے گھر میں داخل ہوجائے تو وہ مالی اعتبار سے تباہ ہوجاتا ہے اور کبھی برکت کے ساتھ وہ گھر آباد نہیں رہتا: اَلْخیَانَةُ وَالسِّرْقَةُ وَشُرْبَ الْخَمْرِ وَالزِّنَا (وسائل الشیعہ) "خیانت، چوری، شراب خوری اور زنا۔" پس جس گھر کے کسی فرد یا افراد میں ان چار برائیوں میں سے کوئی برائی پائی جائے تو اس گھر سے برکت اٹھ جاتی ہے اور وہ گھر مالی اعتبار سے تباہ ہو جاتا ہے مثلاً چوری کرنے والے کے گھر سے برکت اٹھتی ہے، نہ یہ کہ جہاں چوری کی جائے۔

خیانت باعث فقر و فاقہ

پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کا ارشاد ہے کہ الْاَ مَانَةُ تَجْلِبُ الْغِنٰی وَالخِیَانَةُ تَجْلِبُ الْفَقْرَ (وسائل الشیعہ، کتاب امانت) "امانت کا لحاظ دولتمندی اور مالی پریشانی سے بے نیازی کا موجب ہے جبکہ خیانت مالی پریشانی اور فقر کا سبب ہے!"
راوی کہتے ہیں کہ : قُلتُ لِاَ بی عَبْدِاللّٰہِ: اِمْرَئَةُ بِالْمَدِنْنَةِ کٰا نِ النّاسُ یَضَعُقںَ عِنْدَھَاالْجَوَارِی فَیَصُلَحْنَ وَقُلْنَا مَاصُبُّ عَلَیْھا مِنَ الرِّزْقِ" میں نے امام جعفرصادق کی خدمت میں عرض کیا: "مدینہ میں ایک خاتو ن ہیں جن کے پاس لوگ تربیت کے لئے اپنی بچیاں چھوڑدیتے ہیں اور ہم کہتے ہیں کہ اس جیسی بے نیاز خاتون نہیں دیکھی گئی جو تھوڑی سی روزی میں بھی بڑے آرام سے گزار لیتی ہے۔ اسے کبھی بھی مالی اعتبار سے پر یشان نہیں دیکھا گیا ! " امام نے فرمایا (فَقَالَ) اِنَّھا صَدَقَتِ الحَدِیْث وَاَدَّتِ الْاَمَانَةَ وَذٰلِکَ یَجْلِبُ الرِّزْقَ (وسائل الشیعہ ،کتاب امانت ، پہلاباب، حدیث نمبر ۵) اس لئے کہ وہ خاتون سچ بولتی ہے امانت کا لحاظ کرتی ہے یہ ایسے کام ہیں جو روزی اور کشادہ حالی کا باعث بنتے ہیں ۔"
حضرت امام جعفر صادق علیہ السّلام کی یہ حدیث وسائل الشیعہ میں موجود ہے کہ : "کسی شخص کے لمبے لمبے رکوع وسجود کو نہ دیکھو چونکہ ممکن ہے یہ اس کی عادت ہو ایسی عادت ترک کرنا اس کے لیے سخت مشکل ہو لیکن سچ اور امانت داری کو دیکھو ۔ " یعنی دو خصلتیں ایسی ہیں جو ایمان کے قوی ہونے اور آدمی کے سعاد ت مند ہونے کی دلیل ہیں۔

امانت خواہ کسی کی بھی ہو

http://www.alhassanain.com/urdu/book/book/ethics_and_supplication/ethics_books/gunahaan_e_jabeera/018.html
الرجوع الى أعلى الصفحة اذهب الى الأسفل
https://duahadith.forumarabia.com
 
حديث الغناء
الرجوع الى أعلى الصفحة 
صفحة 1 من اصل 1
 مواضيع مماثلة
-
» حديث عن صبر
» الغناء-musicales
» حديث عن زهد
» حديث عن ظلم
» حديث عن صمت

صلاحيات هذا المنتدى:لاتستطيع الرد على المواضيع في هذا المنتدى
اهل البيت :: الفئة الأولى :: quran dua hadith in urdu باللغة الباكستان :: حديث-
انتقل الى: