بسم الله الرحمن الرحيم
رسول صلى الله عليه واله وسلم
الصبر ثلاث : فصبر عند المصيبة ، وصبر على الطاعة ، وصبر عن المعصية
“صبر ، تين طرح کا ھوتا ھے: مصيبت کے وقت صبر،( خدا و رسول کی)اطاعت پر صبر اور گناه و معصيت کے مقابلہ
ميں صبر”۔
واصبروا ان الله مع الصابرين
“اور صبر کرو کہ الله صبر کرنے والوں کے ساتھ ھے
عجبا لأمرالمؤمن إن أمرہ کلہ لہ خير إن أصابتہ سراء شکر فکان خيرا لہ وإن أصابتہ ضراء صبرفکان خيرا لہ.
" مومن کا معاملہ کيا ہی خوب ہے وہ ہرحال ميں خيرہی سميٹتا ہے اگراسے خوشی پہنچتی ہے تو شکر کرتا ہے اور يہ خوشحالی اس کے لئے خير کا سبب بنتی ہے ۔اور اگر وہ دکھ ،بيماری ،اور تنگ دستی سے دوچارہوتاہے تو صبرکرتاہے چنانچہ يہ آزمائش اس کے حق ميں خيرثابت ہوتی ہے"
اَلصَّبْرُ صَبْرانِ:صَبْرٌ عَلَي الْبَلاءِ حَسَنٌ جَميلٌ، وَاٴَفْضَلُ الصَّبْرَينِ الْوَرَعَ عَنِ الْمَحارِمِ“۔417
”صبر كي دو قسميں ھيں: بلاء و مصيبت پر صبر جو بھتر اور زيبا ھے، ليكن دونوں قسموں ميں بھترين صبر اپنے كو گناھوں سے محفوظ ركھنا ھے“
”اَلْجَنَّةُ مَحْفُوفَةٌ بِالْمَكارِہِ وَالصَّبْرِ، فَمَنْ صَبَرَ عَلَي الْمَكارِہِ فِي الدُّنْيا دَخَلَ الْجَنَّةَ وَ جَھَنَّمُ مَحْفوفَةٌ بِاللَّذّاتِ وَالشَّھَواتِ، فَمَنْ اَعْطيٰ نَفْسَہُ لَذَّتھا وَشَھْوَتَھا دَخَلَ النّارَ“۔416
”(جان لو كہ) جنت پر ناگواري اور صبر كا پھرہ ھے، جس شخص نے دنيا ميں ناگواريوں پر صبر كيا و ہ جنت ميں داخل ھوجائے گا، اور جہنم پر خوشيوں اور حيواني خواہشات كا پھرہ ھے چنانچہ جو شخص بھي لذات اور شھوات كے پيچھے گيا تو وہ جہنم ميں داخل ھوجائے گا“۔
صْبِرْ عَليٰ مَرارَةِ الْحَقِّ، وَاِياكَ اَنْ تَنْخَدِعَ بِحَلاوَةِ الْباطِلِ“۔415
”صبر كے كڑوے پن پر صبر كرو اور باطل كي شيريني سے فريب نہ كھاؤ“۔
حضرت علي عليہ السلام نے فرمايا:
”اَلْحَقُّ ثَقِيلٌ، وَقَدْ يخَفِّفُہُ اللّٰہُ عَليٰ اَقْوامٍ طَلَبُوا الْعاقِبةَ فَصَبَرُوا نُفُوسَھُمْ، وَوَثِقُوا بِصِدْقِ مَوْعُودِ اللّٰہِ لِمَنْ صَبَرُوا، اِحْتَسِبْ فَكُنْ مِنْھُمْ وَاسْتَعِنْ بِاللّٰہِ“۔414
”حق كڑوا ھوتا ھے ليكن خداوندعالم اپني عاقبت كے خواھاںلوگوں كے لئے شيرين بناديتا ھے، جي ھاں، جو لوگ صبر كے سلسلہ ميں دئے گئے وعدہ الٰھي كو سچ مانتے ھيں خدا ان كے لئے حق كو آسان كرديتا ھے، خدا كے لئے نيك كام انجام دو اور حقائق كا حساب كرو جس كے نتيجہ ميں تم صبر كرو اور خدا سے مدد طلب كرو“۔
حضرت رسول خدا صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم كا ارشاد ھے:
”مَنْ يتَصَبَّرْ يصَبِّرْہُ اللّٰہُ وَمَنْ يسْتَعْفِفُ يعِفَّہُ اللّٰہُ وَمَنْ يسْتَغْنِ يغْنِہِ اللّٰہُ وَمَا اُعْطِي عَبْدٌ عَطا ءً ھُوَ خَيرٌ وَ اَوْسَعُ مِنَ الصَّبْرِ“۔413
”جو شخص صبر سے كام لے تو خداوندعالم اس كو صبر كي توفيق عطا كرتا ھے، اور جو شخص عفت و پارسائي كو اپناتا ھے تو خداوندعالم اس كو پارسائي تك پہنچاديتا ھے اور جو شخص خداوندعالم سے بے نيازي طلب كرتا ھے تو خداوندعالم اس كو بے نياز بناديا ھے، ليكن بندہ كو صبر سے بھتر اور وسيع تر كوئي چيز عطا نھيں ھوتي“
http://safattaimi.blogspot.com/2013/11/blog-post_4842.html?m=1http://www.erfan.ir/urdu/22686.html