اهل البيت
هل تريد التفاعل مع هذه المساهمة؟ كل ما عليك هو إنشاء حساب جديد ببضع خطوات أو تسجيل الدخول للمتابعة.

اهل البيت

اسلامي احاديث خطب ادعية
 
الرئيسيةأحدث الصورالتسجيلدخول

 

 حصرت علي عليه السلام

اذهب الى الأسفل 
كاتب الموضوعرسالة
Admin
Admin
Admin


المساهمات : 672
تاريخ التسجيل : 21/04/2016

حصرت علي عليه السلام Empty
مُساهمةموضوع: حصرت علي عليه السلام   حصرت علي عليه السلام Emptyالإثنين يوليو 11, 2016 11:01 pm

بسم الله الرحمن الرحيم


Quran.tebyan.net

حضرت امام علی علیہ السلام کی چند احادیث

حضرت علی -ع- کی کوئی حدیث

حدیث (۱)
قال علی علیہ السلام :
”واعلم ان الخلائقییی لم یوکدوا بشئی اعظم من التقویٰ فانہ وصیتنا اھل البیت “
ترجمھ
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” لوگوں کو تقویٰ سے زیادہ کسی چیز کی تاکید نھیں کی گئی اس لئے کہ یہ ھم اھل بیت(ع) کی وصیت ھے “۔

حصرت علي عليه السلام 10081614708617101

حدیث (۲)
قال علی علیہ السلام:
” انما قلب الحدث کالارض الخالیہ ما القی فیھا من شئی قبلتہ فباد رتک بالادب قبل ان یقسو قلبک و یشتغل لبک “
ترجمہ:
” حضرت علی علیہ السلام نے امام حسن (ع) سے فرمایا :
بچے کا دل خالی زمین کے مانند ھے جو بھی اسے تعلیم دی جائے گی وہ سیکھے گا لھذا میں نے تمھاری تربیت میں بہت ھی مبادرت سے کام لیا قبل اس کے کہ تمھارا دل سخت اور فکر مشغول ھو جائے “ ۔

حصرت علي عليه السلام 10081614708617101

حدیث (۳)
قال علی علیہ السلام:
” العافیہ عشرة اجزاء تسعة منھافی الصمت الابذکر اللھ و واحد فی ترک مجالسة السفھاء “
ترجمہ:
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” خیر وعافیت کے  ۱۰ اجزاء ھیں ان میں سے ۹ اجزاء خاموش رھنے میں ھیں سوائے ذکر خدا کے اورایک  جز بیوقوفوں کی مجلس میں بیٹھنے سے پرھیز کرنے میں ھے “ ۔

حصرت علي عليه السلام 10081614708617101

حدیث (۴)
قال علی علیہ السلام:
”من نصب نفسہ للناس اما ما فعلیہ ان یبداٴ  بتعلیم نفسہ قبل تعلیم غیرھ
و لیکن تادیبہ بسیرتہ قبل تادیبہ بلسانہ “
ترجمہ:
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” جو شخص اپنے کو لوگوں کی پیشوائی و رھبری کے لئے معین کرے اسکے لئے ضروری ھے کہ لوگوں کو تعلیم دینے سے پہلے خود تعلیم حاصل کرے ، اور آداب الٰھی کی رعایت کرتے ھوئے لوگوں کو دعوت دے ،قبل اس کے کہ زبان سے دعوت دے ( یعنی سیرت ایسی ھو کہ زبان سے دعوت دینے کی ضرورت نہ پڑے)“۔

حصرت علي عليه السلام 10081614708617101

حدیث (۵)
قال علی علیہ السلام:
” من کانت ھمتہ ما یدخل بطنہ ، کانت قیمتہ ما یخرج منہ “
ترجمہ:
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں:
” ھر وہ شخص جس کی تمام کوشش پیٹ بھرنے کے لئے ھے اسکی قیمت اتنی ھی ھے جو اس کے پیٹ سے خارج ھوتی ھے “ ۔

حصرت علي عليه السلام 10081614708617101

حدیث (۶)
قال علی علیہ السلام:
”الا لا خیر فی علم لیس فیہ تفھم ،الا لا خیر فی قراٴة لیس فیھا تدبر ،الا لا خیر فی عبادة لا فقہ فیھا “
ترجمہ:
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” آگاہ ھو جاؤ ! وہ علم کہ جس میں فھم نہ ھو اس میں کوئی فائدہ نھیں ھے ، جان لو کہ تلاوت بغیر تدبر کے سود بخش نھیں ھے ، آگاہ ھو جاؤ کہ وہ عبادت جس میں فھم نہ ھو اس میں کوئی خیر نھیں ھے“ ۔

حصرت علي عليه السلام 10081614708617101

حدیث (۷)
قال علی علیہ السلام:
” ما المجاھد الشھید فی سبیل اللہ باعظم اجرا ممن قد رفعف “
ترجمہ:
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :
”وہ شخص جو جھاد کرے اورجام شھادت نوش کرے اس شخص سے بلند مقام نھیں رکھتا جو گناہ پر قدرت رکھتا ھو لیکن اپنے دامن کو گناہ سے آلودہ نہ کرے “ ۔

حصرت علي عليه السلام 10081614708617101

حدیث (۸)
قال علی علیہ السلام:
” التوبة علی اربعة دعائم :ندم بالقلب ، استغفار باللسان وعمل بالجوارح وعزم ان لا یعود “
ترجمہ:
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :”حقیقت توبہ چار ستونوں پر استوار ھے : دل سے پشیمان ھونا، زبان سے استغفار کرنا ،اعضاء کے عمل کے ذریعے اور دوبارہ ایسا گناہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرنا “

حصرت علي عليه السلام 10081614708617101

حدیث (۹)
قال علی علیہ السلام:
”ولیخزن الرجل لسانہ ، فان ھذا اللسان جموح بصاحبہ و اللہ ما اری عبدا یتقی تقویٰ تنفعہ حتی یخزن لسانہ “
ترجمہ:
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :
” انسان کو چاھیے کہ اپنی زبان کی حفاظت کرے اس لئے کہ یہ سرکش زبان اپنے صاحب کو ھلاک کر دیتی ھے خدا کی قسم ! میں نے کسی بندہ ٴمتقی کو نہیں دیکھا جس کو اس کے تقوی نے نفع پھونچایا ھو مگر یہ کہ اس نے اپنی زبان کی حفاظت کی ھو “۔

حصرت علي عليه السلام 10081614708617101

حدیث (۱۰)
قال علی علیہ السلام:
”لا تجعلوا علمکم جھلا و یقینکم شکا اذا علمتم فاعملوا ، و اذا تیقنتم فاقدموا “
ترجمہ:
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ھیں :” اپنے علم کو جھل میں اور یقین کو شک میں تبدیل نہ کرو۔ جب کسی چیز کے بارے میں علم ھو جائے تو اسی کے مطابق عمل کرو اور جب یقین کی منزل تک پھونچ جاؤ تو اقدام کرو “ ۔
                                                                   Ishraaq.net
حصرت علي عليه السلام 10081614708617101

متعلقہ تحریریں:
حضرت محمد مصطفےٰ (صلی اللّہ علیہ و آلہ وسلم) کی احادیث
امام زین العابدین (ع) کی اپنےاصحاب کو وصیت

حوالہ:
۱۔ وسائل الشیعہ ج ۱۲ ص ۱۵۵
۲۔منتخب میزان الحکمة ص ۱۸ ح ۱۴۸
۳۔بحار ج ۷۴ ص ۲۳۷
۴۔  بحار ج۲ ص ۵۶
۵۔غرر الحکم
۶۔ اصول کافی باب صفة العلماء ح۳
۷۔نھج البلاغہ الحمکة ۴۷۴
۸۔بحار ج ۷۸ ص ۸۱
۹۔نھج البلاغہ خطبہ ۱۷۶
۱۰۔ نھج البلاغہ حکمت ۲۷۴


امیرالمومنین حضرت علی علیه السلام نهج البلاغه میں نوع انسانیت کو اپنے نفس کے حساب کی طرف تاکید کرتے هوئے ارشاد فرماتے هیں:
فَحاسِب نَفْسَك‌َ لِنَفْسِك‌، فَاِن غَيرَها مِن الاَنْفُس لَها حَسيب غَيرُك‌َ۔
اپنے آپ کو اپنے لئے پرکھ لو اور محاسبہ کرو٬ چونکہ دوسروں کو پرکھنے اور محاسبہ کرنے کے لئے تمهارے علاوہ کوئی دوسرا موجود هے۔

مولائے متقیان امیرمومنان حضرت علی علیه السلام السلام نهج البلاغه کلمات قصار نمبر 89 میں ارشاد فرماتے هیں:
مَن اَصْلَح ما بَيْنَه وَبَيْن اللّه اَصْلَح اللّه ما بَيْنَه وَ بَيْن النّاس۔
اگر انسان اپنے اور خدا کے درمیان اصلاح کرلے خدا اس کے اور لوگوں کے درمیان اصلاح کردیتا هے۔

يھاں پر امام سجاد عليہ السلام کا فرمان ھے۔ جو اسي مقام کو بيان کرتا ھے۔ امام سجاد عليہ السلام فرماتے ھيں:
”إلٰہي ہَبْ لي کمالُ الانْقِطَاعُ إليکَ وَ اٴَنرْ اٴبصارُ قلوبِنَا بُعينآء نَظَرَہَا إلَيْکَ حَتّٰي تَخْرَقُ اٴَبْصَارَ الْقُلُوْبِ حُجُبَ النُّوْرِ فَتَصِلَ إليٰ مَعْدَنِ الْعَظْمَةِ“۔[1]                                
”خدايا ميري (توجہ) کو غير سے بالکل منقطع کردے اور ھمارے دلوں کو اپني نظر کرم کي روشني سے منوّر کردے۔ حتي کہ بصيرت قلوب سے نور کے حجاب ٹوٹ جائيں اور تيري عظمت کے خزانوں تک پہنچ جائيں۔ اس فرمان معصوم سے معلوم ھوتا ھے کہ جب انسان خُدا سے متصل ھوجاتا ھے اس کي توجہ غير خُدا سے منقطع ھوجاتي ھے خدا کے علاوہ سب چيزيں اُس کي نظر ميں بے ارزش رہ جاتي ھيں۔ وہ خود کو خداوند کي مملوک سمجھتا ھے۔ اور اپنے آپ کو خدا کي بارگاہ ميں فقير بلکہ عين فقر سمجھتا ھے اور خدا کو غني بالذات سمجھتا ھے“

”اِنَّ قَوْماً عَبَدُوْا اللهَ رَغْبَةً فَتِلْکَ عِبَادَةُ التُّجَّارِ وَ اِنَّ قَوْماً عَبَدُوْا اللهَ رَہْبَةً فَتِلْکَ عِبَادَةُ الْعَبِیْدِ، وَ اِنَّ قَوْماً عَبَدُوْا اللهَ شُکْراً فَتِلْکَ عِبَادَةُ الاٴحْرَارِ“۔[3]
”کچھ لوگ خدا کی عبادت کے انعام کے لالچ میں کرتے ھیں یہ تاجروں کی عبادت ھے اور کچھ لوگ خدا کی عبادت خوف کی وجہ سے کرتے ھیں یہ غلاموں کی عبادت ھے اور کچھ لوگ خدا کی عبادت خدا کا شکر بجالانے کی کے لئے کرتے ھیں یہ آزاد اور زندہ دل لوگوں کی عبادت ھے“۔


”إنَ اللهَ تَعَالیٰ جَعَلَ الذِّکْرَ جَلَاءً لِلْقُلُوْبِ“۔[4]
امام علی(ع) فرماتے ھیں کہ ”خدا نے ذکر یعنی عبادت کو دلوں کی روشنی قرار دیا ھے۔ بھرے دل اسی روشنی سے قوة سماعت اور سننے کی قوة حاصل کرتے ھیں اور نابینا دل بینا ھوجاتے ھیں“۔



”طُوْبیٰ لِنَفْسٍ اٴَدَّتْ إلیٰ رَبِّہَا فَرْضَہَا َو عَرَکَتْ بِجَنْبِہَا ُبوٴسَہَا“۔[5]
”خوش قسمت ھے وہ انسان جو اپنے پروردگار کے فرائض کو انجام دیتا ھے اور مشکلات اور مصائب کو برداشت کرتا ھے اور رات کو سونے سے دوری اختیار کرتا ھے“۔


”وَ إنَّ لِلذِّکْرِ لَاٴہْلاً اٴَخَذُوْہُ مِنَ الدُّنْیَا بَدَلاً“۔[6]
” تحقیق اس ذکر (یعنی عبادت) کے اھل موجود ھیں جو دنیا کے بجائے اسی کا انتخاب کرتے ھیں “۔

”إنَّہَا لَتَحُتَّ الذُّنُوْبَ حَتَّ الوَرَقِ“۔[7]
” تحقیق یہ عبادت گناھوں کو اس طرح جھاڑ دیتی ھے جیسے موسم خزاں میں درختوں کے پتے جھڑ جاتے ھیں“۔

”تَعَاہَدُوْا اٴمْرَ الصَّلاَةِ  وَ حَافِظُوْا عَلَیْہَا وَ اسْتَکْثِرُوْا مِنْہَا وَ تَقَرَّبُوْا بِھا“۔[8]
”نماز قائم کرو اور اس کی محافظت کرو اور اس پر زیادہ توجہ دو اور زیادہ نماز پڑھو اور اس کے وسیلے سے خدا کا قرب حاصل کرو“۔
چونکہ خداوند عالم قرآن میں ارشاد فرماتا ھے


عَلَیْکُمْ بِالْمُحَافِظَةِ عَلیٰ اَٴوقَاتِ الصَّلاَة فَلَیْسَ مِنِّي مَنْ ضَیَّعَ الصَّلاةَ “۔[10]
”تم اوقات نماز کی پابندی کرو وہ شخص مجھ سے نھیں ھے جو نماز کو صائع کردے“۔

وَ اللهُ  اللهِ فِي الصَّلاَةِ فَاِنَّہَا عُمُوْدُ دِیْنِکُمْ“۔[11]
”خدا را، خدا رانماز کو اھمیت دو چونکہ نماز تمھارے دین کا ستون ھے“۔


امام(ع) نہج البلاغہ کے اندر فرماتے ھیں:
”اَلصَّلاَةُ قُرْبَانُ کُلِّ تَقِیٍ“


وَ اعْلَمْ اٴنَّ کُلَّ شَئيٍ مِنْ عَمَلِکَ تَبَعٌ لِصَلَاتِکَ“۔[12]
”جان لو کہ تمام دوسرے اعمال تیری نماز کے تابع ھونے چاھیں“۔

لَیْسَ عَمَلٌ اٴَحَبُّ إلیٰ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنَ الصّلٰوة۔۔۔“۔[13]
” نماز سے بڑھ کر کوئی عمل خدا کو محبوب نھیں ھے، لہٰذا کوئی چیز دنیاوی تجھے اوقات نماز سے غافل نہ کرے۔“۔

”صَلِّ  الصَّلَاةَ لِوَقْتِہَا الْمُوٴَقَّتِ لَہَا وَ لَا تَعْجَلْ وَقْتَہَا لِفَرَاغِ وَ لَاتُوٴَخِّرہَا عَنْ وَقْتِہَا لِاشْتِغَالٍ“۔[14]                                      
”نماز کو معین وقت کے اندر انجام دو۔ وقت سے پھلے بھی نھیں پڑھی جاسکتی اور وقت سے تاخیر میں بھی نہ پڑھو“

قَیَامُ اللَّیْلِ مُصَحَّةُ الْبَدَنِ وَ مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ عَزَّ وَ جَلَّ وَ تَعَرُّضٌ لِلرَّحْمَةِ وَ تَمَسَّکٌ بِاٴخْلَاقِ النَّبِیِّیْنَ“۔[15]
”۱۔نماز شب تندرستی کا ذریعہ ھے۔
۲۔خشنودی خدا کا ذریعہ ھے۔
۳۔ نماز شب اخلاق انبیاء کی پیروی کرنا ھے ۔
۴۔ اور باعث رحمت خدا وند ھے“۔

[1] مفاتیح الجنان، مناجات شعبانیہ، شیخ عباس قمی۔
[2] سورہ نحل آیت ۷۵۔
[3] نہج البلاغہ، حکمت ۲۳۷۔
[4] نہج البلاغہ، خطبہ ۲۲۲۔
[5] نہج البلاغہ، خطبہ۴۵۔
[6] نہج البلاغہ، خطبہ ۲۲۲۔
[7] نہج البلاغہ، خطبہ۱۹۹۔
[8] نہج البلاغہ، خطبہ۱۹۹۔
[9] سورئہ نساء آیت ۱۰۳۔
[10] دعائم الاسلام، ح ۲، ص ۳۵۱۔
[11] نہج البلاغہ، خط ۴۷۔
[12] نہج البلاغہ، خط ۲۷۔
[13] شیخ صدوق الخصال ، ۶۲۱۔
[14]نہج البلاغہ، خط نمبر ۲۷۔
[15]قطب الدین راوندی۔ الدعوات، ص ۷۶۔
[16]بحار الانوار جلد ۴ ۔
[17]نہج البلاغہ، خط ۶۹۔
[18]دعائم الاسلام، ح ۱، ص ۱۸۲۔


1- الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : قَدرُ الرَّجُلِ على قَدرِ هِمَّتِهِ ، وصِدقُهُ على قَدرِ مُرُوءَتِهِ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: هر شخص کا اقدار اس کی همت کے مطابق اور اس کی سچائی اس کی مروت کے مطابق هے۔
2- الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الإيمانُ أن تُؤثِر الصِّدقَ حيثُ يَضُرُّكَ، على الكِذبِ حيثُ يَنفَعُكَ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: اس شخص کا ایمان (مستحکم) هے جو سچائی کا دامن تهامے رکهے، چاهے اس نقصان میں هی کیوں نه هو اور جهوٹ سے پرهیز کرے چاهے اس کے نفع میں هی کیوں نه هو.
3- الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الصادِقُ على شَفا مَنجاةٍ وكَرامَةٍ ، والكاذِبُ على شَرَفِ مَهواةٍ ومَهانَةٍ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: سچا انسان نجات و کرامت کے دروازه پر اور جهوٹا انسان ذلت و خواری کے دروازه پر هے.
4ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ لَمّا سُئلَ عن أصدَقِ الأقوالِ ـ : شَهادَةُ أن لا إلهَ إلّا اللهِ.
ـ حضرت علی (علیه السلام) (سے جب تم سے سب سے سچے قول کے بارے میں سوال هوا ) تو آپ نے فرمایاSmile لا اله الاّ الله کی گواهی۔
5- الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الصِّدقُ مُطابَقَةُ المَنطِقِ للوَضعِ الإلهيِّ ، الكِذبُ زَوالُ المَنطِقِ عَنِ الوَضعِ الإلهيِّ.
6- حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: سچائی٬ فطرت الٰهی کی گفتگو کے مطابق هونا اور جھوٹ فطرت الهی کی گفتگو کا دور هونا هے۔
7- الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): الصِّدقُ لِسانُ الحَقِّ.
نیزامام (علیه السلام) نے فرمایا: سچائی٬ حق کی زبان هے۔
8- الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ): الصِّدقُ يُنجِيكَ وإن خِفتَهُ ، الكِذبُ يُردِيكَ وإن أمِنتَهُ .
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: سچائی تمهیں نجات دی گی اگرچه تم اس سے ڈرتے هو اور جھوٹ تمهیں نابود کردے گا اگرچه تم اس میں امان سمجھتے هو۔
9- الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الصِّدقُ صَلاحُ كُلِّ شيءٍ ، الكِذبُ فَسادُ كُلِّ شَيءٍ .
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: سچائی٬ هرچیز کی بھلائی هے اور جھوٹ هر فساد کی جڑ هے۔
10- الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الصِّدقُ أمانةٌ ، الكِذبُ خِيانَةٌ .
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: سچائی امانت هے٬ اور جھوٹ خیانت هے۔
11ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : أصدَقُ المَقالِ مانَطَقَ بهِ لِسانُ الحالِ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: سب سے سچی گفتگو وه هے جو زبان حال سے هو.
12ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الصَّديقُ أقرَبُ الأقارِبِ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: سچائی ٬ سب سے قریبی رشته داری هے۔
13ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَن لا صَدِيقَ لَهُ لا ذخرَ لَهُ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جس کا کوئی دوست نهیں اس کا کوئی ذخیره نهیں۔
14ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الأصدِقاءُ نَفسٌ واحِدَةٌ في جُسُومٍ مُتَفَرِّقَةٍ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: دوست٬ مختلف جسموں میں ایک نفس هوتا هے۔
15 ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : النُّفُوسُ أشكالٌ ، فما تَشاكَلَ مِنها اتَّفَقَ ، والناسُ إلى أشكالِـهِم أميَلُ .
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: نفسوں کی مختلف شکلیں هوتی هیں، پس ان میں سے جو ایک جیسے هوتے هیں وه ایک جگه هوتے هیں اور لوگ اپنے جیسے نفسوں کی طرف بهت زیاده مائل هوتے هیں.
16ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : كُلُّ امرِئٍ يَمِيلُ إلى مِثلِهِ .
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: هر شخص اپنے جیسے لوگوں کی طرف رجحان رکھتا هے۔
دیکهئے: الروح : باب 845 .
17ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : أكثَرُ الصَّلاحِ والصَّوابِ في صُحبَةِ اُولِي النُهى والألبابِ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: وه شخص زیاده خیر و بھلائی اور درستی میں هے جو وعظ و نصیحت کرنے والوں اور صاحبان عقل میں سے هے۔
18ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَن دَعاكَ إلى الدارِ الباقيَةِ وأعانَكَ على العَمَلِ لَها ، فهُو الصَّديقُ الشَّفيقُ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جو شخص تمهیں آخرت کی طرف دعوت دے اور اس میں عمل کے ذریعه تمهاری مدد کرے تو وهی تمهارا شفیق اور مهربان دوست هے۔
19ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَن لَم يَصحَبْكَ مُعِينا على نفسِكَ فَصُحبَتُهُ وَبالٌ علَيكَ إن عَلِمتَ .
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جس شخص کی همنشینی تمهیں تمهارے نفس سے مقابله میں مدد نه کرے، وه تهارے لئے وبال هے٬ اگر تم سمجه لو۔
20ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : اِحذَرْ مُصاحَبَةَ الفُسّاقِ والفُجّارِ والمُجاهِرِينَ بِمَعاصِي اللّه‏ِ .
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: فاسق و فاجر اورکھلم کھلا خداوندعالم کی نافرمانی کرنے والوں کی صبحت سے پرهیز کرو۔
21ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : صَدِيقُ الجاهِلِ مَتعُوبٌ مَنكُوبٌ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جاهل دوست٬ عذاب اور مصبیت هے۔
22ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : إيّاكَ ومُصاحَبَةَ الفُسّاقِ ؛ فإنَّ الشَّرَّ بالشَّرِّ مُلحَقٌ.
نیز امام (علیه السلام) نے فرمایا:تم فاسق کی دوستی سے پرهیز کرو کیونکه شر٬ شر سے جڑا هوتا هے۔
23 ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ في وصيَّتِهِ لابنِهِ الحَسنِ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ : يا بُنَيَّ ، إيّاكَ ومُصادَقَةَ الأحمَقِ ؛ فإنّهُ يُرِيدُ أن يَنفَعَكَ فَيَضُرُّكَ.
نیز امام (علیه السلام) نے اپنے بیٹے حسن (علیه السلام) کو وصیت کرتے هوئے فرمایا: اے میرے بیٹے! احمق لوگوں کی دوستی سے پرهیز کرو کیونکه وه تمهیں فائده پهنچانا چاهیں گے لیکن وه تمهیں نقصان پهنچا دیں گے۔
24ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : إذا احتَشَمَ الرجُلُ أخاهُ فقد فارَقَهُ .
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جب کوئی انسان اپنے بھائی (اوردوست) کو ناراحت (یا شرمنده) کرے تو اس سے دوستی ختم هوجاتی هے.
25ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : حَسَدُ الصَّديقِ مِن سُقم المَودَّةِ .
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: انسان اپنے دوست سے اس وقت حسد کرتا جب ان کے درمیان دوستی سچی نه هو.
27ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : لا يَغْلِبَنَّ علَيكَ سوءُ الظَّنِّ ؛ فإنّهُ لا يَدَعُ بينَكَ وبينَ صَدِيقٍ صَفْحاً.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: تم سوء ظن میں مبتلا نه هو٬ کیونکه وه تمهارے اور تمهارے دوست کے درمیان کوئی جگه نهیں چھوڑتا۔
28ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَنِ استَقصى على صَدِيقِهِ انقَطَعَت مَوَدَّتُهُ .
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جو شخص اپنے دوست پر زیاده اعتراض کرے تو اس کی دوستی کا سلسله ختم هوجاتا هے.
29ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَن ناقَشَ الإخوانَ قَلَّ صَدِيقُهُ .
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جو اپنے بھائیوں کے سلسله قیل و قال کرے تو اس کے دوست کم هوجاتے هیں۔
30ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الصَّديقُ الصَّدوقُ : مَن نَصَحَكَ في عَيبِكَ، وحَفِظَكَ في غَيبِكَ ، وآثَرَكَ على نَفسِهِ.
حضرت امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: (تمهارا) بهترین اور سچا دوست وه هے جو تمهارے اندر پائی جانے والی برائی پر تمهیں متوجه کرے٬ تمهاری غیر موجودگی میں تمهارا دفاع کرے اور تمهیں اپنے اوپر ترجیح دے.
31ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : اُبذُلْ لِصَدِيقِكَ كُلَّ المَوَدَّةِ ، ولا تَبذُل لَهُ كُلَّ الطُمأنِينَةِ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جتنی محبت رکهتے هو اپنے دوست پر نثار کرو، لیکن اس پر جتنا اطمینان رکهتے هوں اس کے سامنے بیان نه کرو.
32ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : المُعِينُ على الطاعَةِ خَيرُ الأصحابِ .
حضرت امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: جو شخص (اطاعت) خدا میں تهماری مدد کرے وه بهترین دوست هے۔
33ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : لا تَقطَعْ صَديقاً وإن كَفَرَ.
حضرت امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: تم دوستی کو ختم نه کرو چاهے (تمهارا دوست) ناشکرا هی کیوں نه هو۔
34ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الصَّدقَةُ جُنَّةٌ مِن النارِ .
حضرت امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: صدقه٬ دوزخ کے لئےڈهال هے۔
35ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الصَّدَقةُ دَواءٌ مُنجِحٌ .
حضرت علی (علیه السلام) نے فرمایا: صدقه٬ بهترین دوا هے۔
36ـ الإمامُ‏عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : اِستَنزِلُوا الرِّزقَ بِالصَّدَقةِ.
نیز امام (علیه السلام) نے فرمایا:صدقه کے ذریعه اپنا رزق طلب کیا کرو۔
37ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : إذا أملَقتُم فَتاجِرُوا اللّه‏َ بِالصَّدَقةِ .
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جب تم غربت میں مبتلا هو تو صدقه کے ذریعه الله سے تجارت کیا کرو۔
38ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : إنَّ أفضَلَ ما تَوَسَّلَ بهِ المُتَوَسِّلُونَ إلى اللّه‏ِ سبحانَهُ وتعالى، الإيمانُ بهِ وبرسولِهِ ... وصَدَقةُ السِّرِّ فإنّها تُكَفِّرُ الخَطيئةَ، وصَدَقةُ العَلانيَةِ فإنّها تَدفَعُ مِيتةَ السَّوءِ.
حضرت امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: بے شک خداوندعالم کی بارگاه میں توسل اور مناجات کرنے والے٬ خدا اور اس کے رسول پر ایمان رکھنے والے... چھپ کر صدقه دینے والے که یه کام انسان کو لغزشوں سے محفوظ رکهتا هے اور علی الاعلان صدقه دینے والے که یه کام بُری موت کو دفع کرتا هے۔
39ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : المَطلُ والمَنُّ مُنَكِّداً الإحسانِ.
نیز امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: شش و پنج کرنا اور احسان جتانا، نیکی کو برباد کردیتا هے.
40ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : وَاعلَمُوا أنَّ مَجازَكُم على الصِّراطِ ومَزالِقِ دَحضِهِ وأهاوِيلِ زَللهِ وَتاراتِ أهوالِهِ.
امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: جان لو که تهماری گذرگاه، پل صراط اور اس کی هلاکت خیز لغزشیں هیں اور تمهیں ان هولناک مراحل سے گزرنا هے.
41ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَن لم يُجهِدْ نَفسَهُ في صِغَرِهِ لَم يَنبُلْ في كِبَرِهِ.
حضرت امام علی (علیه السلام) نے فرمایا:جو (بچه) بچپن میں بھاگ دوڑ نه کرے وه بڑا هوکر ذهین نهیں هوگا۔
42ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَن سَألَ في صِغَرِهِ أجابَ في كِبَرِهِ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جو (بچه) بچپن میں سوالات کرے گا وه بڑے هوکر جواب بھی دے گا۔
43ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَن لَم يَتَعَلَّمْ في الصِّغَرِ لَم يَتَقَدَّمْ في الكِبَرِ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جو (بچه) بچپن میں تعلیم حاصل نهیں کرے گا وه بڑا هوکر ترقی بھی نهیں کرے گا۔
44ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الجاهِلُ صَغيرٌ وإن كانَ شَيخاً، والعالِمُ كَبيرٌ وإن كانَ حَدَثاً.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: جاهل آدمی، بچه هے چاهے وه بوڑھا هی کیوں نه هو٬ اور عالم بڑا انسان هے چاهے وه چهوٹا هی کیوں نه هو۔
45ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : وَجَدتُ المُسالَمَةَ ـ ما لَم يَكُن وَهنٌ في الإسلامِ ـ أنجَعَ مِن القِتالِ.
حضرت امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: (اگر اسلام کی اهانت نه هو تو) هم صلح کو جنگ سے بهتر سمجهتے هیں۔
46ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ مِن كتابِهِ للأشتَرِ لَمّا وَلاّهُ مِصرَ ـ : ولا تَدفَعَنَّ صُلحاً دَعاكَ إلَيهِ عَدُوُّكَ وللّه‏ِِ فيهِ رِضىً؛ فإنّ في الصُّلحِ دَعَةً لِجُنودِكَ، وراحَةً مِن هُمُومِك، وأمناً لبلادِكَ، ولكِنِ الحذَرَ كُلَّ الحَذَرِ مِن عَدُوِّكَ بَعدَ صُلحِهِ؛ فإنَّ العَدُوَّ ربّما قارَبَ لِيَتَغَفَّلَ، فَخُذْ بِالحَزمِ، واتَّهِمْ في ذلكَ حُسنَ الظَّنِّ.
نیز امام (علیه السلام) نے (مصر کے گورنر مالک کے نام حکم نامه میں) فرمایا: اگر دشمن تم سے صلح کی درخواست کرے اور اس میں خشنودی خدا هو تو اُسے ردّ نه کرو، کیونکه صلح تمهارے لشکر کی آسائش، تمهاری سر زمین کے سلسله میں خود تمهارے غم و اندوه سے راحت هے، لیکن صلح کے بعد اپنے دشمن سے بهت زیاده هوشیار رهو، کیونکه کبهی کبهی دشمن تم سے نزدیک هونا چاهتا هے تاکه تمهیں غافل گیر کرے (اور دهوکه دے)، پس تمهیں هوشیار اور دور اندیش رهنا چاهئے اور اپنے دشمن سے حسن ظن نهیں رکهنا چاهئے.
47ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ في وصيَّتِهِ لابنِهِ الحَسنِ (عَلَيهِ الّسَلامُ) لمّا ضَرَبَهُ ابنُ مُلجَمٍ ـ : واعلَمْ أنّ معاويةَ سَيُخالِفُكَ كما خالَفَنِي، فإن وادَعتَهُ وصالَحتَهُ كُنتَ مُقتَدِياً بِجَدِّكَ (صَلَّيَ اللهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) في مُوادَعَتِهِ بَنِي ضَمرَةَ وبَنِي أشجَعَ... فإن أرَدتَ مُجاهَدَةَ عَدُوِّكَ فَلَن يَصلُحَ لكَ مِن شِيعَتِكَ مَن يَصلُحُ لأبيكَ.
امام علی (علیه السلام) نے (ابن ملجم کی ضربت کهانے کے بعد اپنے فرزند (امام) حسن (علیه السلام) کو وصیت کرتے هوئے) فرمایا: معلوم هونا چاهئے که جس طرح معاویه نے میری مخالفت کی وه تمهاری بهی مخالفت کرے گا، پس اگر اس کے ساته صلح و مروت سے کام لیا تو تم نے اپنے نانا کی پیروی کی، جیسا که آنحضرت(ص) نے بنی ضمره اور بنی اشجع ... سے صلح کی اور اگر تم دشمن سے جنگ کرنا چاهو تو (جان لو که) جو صلاحیت و وفاداری تمهارے پدر کے ماننے والے رکهتے تهے تمهارے پیروکاروں میں وه صلاحیت اور وفاداری نهیں هوگی.
48ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الصَّلاةُ تَستَنزِلُ الرَّحمَةَ .
امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: نماز پڑھنے سے رحمت نازل هوتی هے۔
49ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : كانَ رسولُ اللّه‏ِ (صَلَّيَ اللهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) لا يُؤثِرُ على الصَّلاةِ عَشاءً ولا غَيرَهُ، وكانَ إذا دَخَلَ وَقتُها كأنّهُ لا يَعرِفُ أهلاً ولا حَمِيماً.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: حضرت رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) کهانے یا اس کے علاوه کسی بهی چیز کو نماز پر مقدم نهیں کرتے تهے اور جب نماز کا وقت هوجاتا تها تو کسی بهی اهل خانه یا صمیمی دوست کو نهیں پهنچانتے تهے.
50ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : الصَّلاةُ قُربانُ كُلِّ تَقِيٍّ.
حضرت امام علی(علیه السلام) نے فرمایا: نماز، هر پرهیزگار کے لئے قربت خدا کی باعث هے.
51ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : مَن أتَى الصَّلاةَ عارِفاً بِحَقِّها غُفِرَ لَهُ.
نیز امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: جو شخص نماز کو اس کے حق کے ساته پڑهے تو اس کے گناهوں کو بخش دیا جائے گا.
52ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : لَو يَعلَمُ المُصَلِّي ما يَغشاهُ مِن جَلالِ اللّه‏ِ ما سَرَّهُ أن يَرفَعَ رَأسَهُ مِن سُجودِهِ .
امام (علیه السلام) نے فرمایا: اگر نمازی کو معلوم هوجائے که اس پر رحمت الهی کس قدر سایه فگن هے تووه سجده سے سر نهیں اٹهائے گا.
53ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : إذا قامَ الرجُلُ إلى الصَّلاةِ أقبَلَ إبليسُ يَنظُرُ إلَيهِ حَسدا ، لِما يَرى مِن رَحمَةِ اللّه‏ِ التي تَغشاهُ.
امام (علیه السلام) نے فرمایا: جب انسان نمازپڑهنا شروع کرتا هے تو اسے شیطان حسرت کی نگاه سے دیکهتا هے که اس پر رحمت الهی کس قدر بارش هورهی هے.
54ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : لِيَخشَعِ الرَّجُلُ في صلاتِهِ؛ فإنّه مَن خَشَعَ قَلبُهُ للّه‏ِِ عَزَّوجلَّ خَشَعَت جَوارِحُهُ فلا يَعبَثُ بِشَيءٍ .
امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: انسان کو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنا چاهئے کیونکه جس شخص کے دل میں الله کا خوف پیدا هوتا هے اس کے اعضا و جوارح اس سے ڈرتے هیں اور پهر وه کسی چیز میں مشغول نهیں هوتے.
55ـ دعائم الإسلام عن عليٍّ صلواتُ اللّه‏ِ علَيهِ أنّهُ كانَ إذا دَخَلَ الصَّلاةَ كانَ كَأنَّهُ بِناءٌ ثابِتٌ أو عَمودٌ قائمٌ لا يَتَحَرَّكُ ، وكانَ ربّما رَكَعَ أو سَجَدَ فَيَقَعُ الطَّيرُ علَيهِ، ولَم يُطِقْ أحَدٌ أن يَحكِيَ صلاةَ رسولِ‏اللّه‏ِ (صَلَّيَ اللهُ عَلَيهِ وَ آلِهِ) إلّا عليُّ بنُ أبي طالبٍ وعليُّ بنُ الحسينِ’.
کتاب دعائم الاسلام میں حضرت امام علی (علیه السلام) کے بارے میں منقول هے: جب حضرت علی علیه السلام نماز پڑهتے تهے تو ایک دیوار یا ستون کی طرح هوجاتے تهےاور بدن میں بالکل حرکت نهیں هوتی تهی اور جب آپ رکوع و سجده کیا کرتے تهے تو اتنا سکون و اطمینان هوتا تها که بعض اوقات پرندے آپ کی پشت پر بیٹه جایا کرتے تهے، کوئی بهی شخص آنحضرت(صلی الله علیه و آله وسلم) کی نماز کی تقلید نهیں کرسکتا، سوائے حضرت علی علیه السلام اور حضرت امام زین العابدین علیه السلام کے.
56ـ أعلام الدين : كانَ أميرُ المؤمنينَ (عَلَيهِ الّسَلامُ) إذا أخَذَ في الوُضُوءِ يَتَغَيَّرُ وَجهُهُ مِن خِيفَةِ اللّه‏ِ تعالى .
اعلام الدین میں منقول هے که حضرت امام علی(علیه السلام) جب وضوکرنا شروع کرتے تهے تو خوف خدا سے آپ کے چهره کا رنگ متغیر هوجاتا تها.
57ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : اُنظُرْ فِيمَ تُصَلِّي، إن لَم يَكُن مِن وَجهِهِ وحِلِّهِ فلا قَبولَ.
امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: یه دهیان دو که کس (لباس) میں نماز پڑه رهے هو، اگر وه حلال طریقه سے حاصل نه کیا گیا هو تواس کی (نماز) قبول نهیں هے.
58ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : إذا غَلَبَتكَ عَينُكَ وأنتَ في الصَّلاةِ فاقطَعِ الصَّلاةَ ونَم؛ فإنَّكَ لا تَدرِي تَدعُو لك أو على نفسِكَ!
حضرت امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: جب تم پر نماز کی حالت میں نیند کا غلبه طاری هو تو نماز کو توڑ دو اور سوجائو، کیونکه اس عالم میں تمهیں یه نهیں معلوم هوگا که تم اپنے لئے دعا کر رهے هو یا اپنے اوپر نفرین!
59 ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) : قيامُ اللَّيلِ مَصَحَّةٌ لِلبَدَنِ، ومَـرضـاةٌ لِلـرَّبِّ عَزَّ وجلَّ ، وتَعَـرُّضٌ للرَّحمَةِ ، وتَمَسُّكٌ بأخلاقِ النَّبِيِّينَ.
حضرت امام علی (علیه السلام) نے فرمایا: رات میں عبادت کرنا صحت کے لئے مفید، مرضی الهی حاصل کرنے کا طریقه، باعث رحمت اور انبیائے الهی کے کردار کا اپنانا هے.
60ـ الإمامُ عليٌّ (عَلَيهِ الّسَلامُ) ـ مِن كتابِهِ لمحمّدِ بنِ أبي بكرٍ ـ : اِرتَقِبْ وَقتَ الصَّلاةِ فَصَلِّها لِوَقتِها، ولا تَعَجَّلْ بها قَبلَهُ لِفَرَاغٍ، ولا تُؤخِّرْها عَنهُ لِشُغلٍ.
حضرت امام علی (علیه السلام) نے(محمد بن ابی بکر کو ایک خط تحریر کرتے هوئے) فرمایا: نماز کے وقت کا دهیان رکهو اور اسے اپنے وقت پر پڑهو، نماز کو جنگ پر جانے کے لئے وقت سے پهلے اوراسے کسی کام کی وجه سے دیر سے نه پڑهو.

http://balaghah.net/old/nahj-htm/urdo/id/hadith/main.htm
الرجوع الى أعلى الصفحة اذهب الى الأسفل
https://duahadith.forumarabia.com
 
حصرت علي عليه السلام
الرجوع الى أعلى الصفحة 
صفحة 1 من اصل 1
 مواضيع مماثلة
-
» حضرت امام حسن مجتبى عليه السلام
» الامام الصادق عليه السلام
» الامام الحسين عليه السلام
» امام حسن المجتبى عليه السلام
» حضرت مهدي عليه السلام

صلاحيات هذا المنتدى:لاتستطيع الرد على المواضيع في هذا المنتدى
اهل البيت :: الفئة الأولى :: quran dua hadith in urdu باللغة الباكستان :: حديث-
انتقل الى: