اهل البيت
هل تريد التفاعل مع هذه المساهمة؟ كل ما عليك هو إنشاء حساب جديد ببضع خطوات أو تسجيل الدخول للمتابعة.

اهل البيت

اسلامي احاديث خطب ادعية
 
الرئيسيةأحدث الصورالتسجيلدخول

 

 صحیفه سجادیه 4

اذهب الى الأسفل 
كاتب الموضوعرسالة
Admin
Admin
Admin


المساهمات : 672
تاريخ التسجيل : 21/04/2016

صحیفه سجادیه 4 Empty
مُساهمةموضوع: صحیفه سجادیه 4   صحیفه سجادیه 4 Emptyالأحد أبريل 24, 2016 3:46 pm

بسم الله الرحمن الرحيم

اللهم و اتباع الرسل و مصدقوهم من اهل الارض بالغيب عند معارضة المعاندين لهم بالتكذيب و الاشتياق الي المرسلين بحقائق الايمان .في كل دهر و زمان ارسلت فيه رسولا و اقمت لاهله دليلا من لدن ادم الي محمد - صلي الله عليه و اله - من أئمة الهدي ، و قادة اهل التقي ، علي جميعهم السلام ، فاذكرهم منك بمغفرة و رضوان .اللهم و اصحاب محمد خاصة الذين احسنوا الصحابة و الذين ابلوا البلاء الحسن في نصره ، و كانفوه ، و اسرعوا الي وفادته ، و سابقوا الي دعوته ، و استجابوا له حيث اسمعهم حجة رسالاته .و فارقوا الازواج و الاولاد في اظهار كلمته ، و قاتلوا الاباء و الابناء في تثبيت نبوته ، و انتصروا به .و من كانوا منطوين علي محبته يرجون تجارة لن تبور في مودته .و الذين هجرتهم العشائر اذ تعلقوا بعروته ، و انتفت منهم القرابات اذ سكنوا في ظل قرابته .فلا تنس لهم اللهم ما تركوا لك و فيك ، و ارضهم من رضوانك ، و بما حاشوا الخلق عليك ، و كانوا مع رسولك دعاة لك اليك .و اشكرهم علي هجرهم فيك ديار قومهم ، و خروجهم من سعة المعاش الي ضيقه ، و من كثرت في اعزاز دينك من مظلومهم .اللهم و اوصل الي التابعين لهم باحسان ، الذين يقولون : ربنا اغفر لنا و لاخواننا الذين سبقونا بالايمان خير جزائك .الذين قصدوا سمتهم ، و تحروا وجهتهم ، و مضوا علي شاكلتهم .لم يثنهم ريب في بصيرتهم ، و لم يختلجهم شك في قفو اثارهم ، و الايتمام بهداية منارهم .مكانفين و موازرين لهم ، يدينون بدينهم ، و يهتدون بهديهم ، يتفقون عليهم ، و لا يتهمونهم فيما ادوا اليهم .اللهم و صل علي التابعين من يومنا هذا الي يوم الدين و علي ازواجهم و علي ذرياتهم و علي من اطاعك منهم .صلوة تعصمهم بها من معصيتك ، و تفسح لهم في رياض جنتك ، و تمنعهم بها من كيد الشيطان ، و تعينهم بها علي ما استعانوك عليه من بر ، و تقيهم طوارق الليل و النهار إلا طارقا يطرق بخير .و تبعثهم بها علي اعتقاد حسن الرجاء لك ، و الطمع فيما عندك ، و ترك التهمة فيما تحويه ايدي العباد .لتردهم الي الرغبة اليك و الرهبة منك ، و تزهدهم في سعة العاجل ، و تحبب اليهم العمل للاجل ، و الاستعداد لما بعد الموت .و تهون عليهم كل كرب يحل بهم يوم خروج الانفس من ابدانها .و تعافيهم مما تقع به الفتنة من محذوراتها ، و كبة النار و طول الخلود فيها .و تصيرهم الي امن من مقيل المتقين .

اے اللہ ! تو اہل زمین میں سے رسولوں کی پیروی کرنے والوں اور ان مومنین کو اپنی مغفرت اورخوشنودی کے ساتھ یاد فرما جو غیب کی رو سے ان پر ایمان لائے اس وقت کہ جب دشمن ان کے جھٹلانے کے درپے تھے اور اس وقت کہ جب وہ ایمان کی حقیقتوں کی روشنی میں ان کے (ظہور کے ) مشتاق تھے ۔ ہر اس دور اور ہر اس زمانہ میں جس میںتو نے کوئی رسول بھیجا اوراس وقت کے لوگوں کے لیے کوئی رہنما مقرر کیا ۔ حضرت آدم کے وقت سے کے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد تک جو ہدایت کے پیشوا اورصاحبان تقوی کے سربراہ تھے ( ان سب پر سلام ہو ) بارالہا!خصوصیت سے اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سے وہ افراد جنہوں نے پوری طرح پیغمبر کا ساتھ دیا۔ اوران کی نصرت میں پوری شجاعت کا مظاہرہ کیا اور ان کی مدد پر کمر بستہ رہے اوران پر ایمان لانے میں جلد ی اوران کی دعوت کی طرف سبقت کی ۔ اور جب پیغمبرنے اپنی رسالت کی دلیلیں ان کے گوش گزار کیں تو انہوں نے لبیک کہی اور ان کا بول بالا کرنے کے لیے بیوی بچوں کو چھوڑ دیا اور امر نبوت کے استحکام کے لیے باپ اوربیٹوں تک سے جنگیں کیں اورنبی اکرم کے وجود کی برکت سے کامیابی حاصل کی اس حالت میں کہ ان کی محبت دل کے ہر رگ وریشہ میں لئے ہوئے تھے اورا ن کی محبت ودوستی میں ایسی نفع بخش تجارت کے متوقع تھے جس میں کبھی نقصان نہ ہو۔ اور جب ان کے دین کے بندھن سے وابستہ ہوئے تو ان کے قوم قبیلے نے انہیں چھوڑ دیا۔اورجب ان کے سایہ قرب میں منزل کی تو اپنے بیگانے ہو گئے تو اے میرے معبود !انہو ں نے تیری خاطر اورتیری راہ میں جو سب کو چھوڑ دیا تو (جزائے کے موقع پر ) انہیں فراموش نہ کیجئیواوران کی فدا کاری اورخلق خدا کو تیرے دین پر جمع کرنے اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ داعی حق بن کر کھڑا ہونے کا صلہ میں انہیں اپنی خوشنودی سے سرفراز وشاد کان فرما اورانہیں اس امر پر بھی جزاد ے کہ انہو ں نے تیری خاطر اپنے قوم قبیلے کے شہروں سے ہجرت کی اور وسعت معاش سے تنگی معاش میں جا پڑے اوریونہی ان مظلوموں کی خوشنودی کا سامان کر کہ جن کی تعداد کو تو نے اپنے دین کو غلبہ دینے کے لیے بڑھایا بارالہا ۔ جنہوں نے اصحاب رسول کی احسن طریق سے پیروی کی انہیں بہترین جزائے خیر دے جو ہمیشہ یہ دعا کرتے رہے کہ اے ہمارے پروردگار! توہمیں اور ہمارے بھائیوں کو بخشدے جو ایمان لانے میں ہم سے سبقت لے گئے ۔ اور جن کا مطمع نظر اصحاب کا طریق رہا اور انہی کا طور طریقہ اختیار کیا اور انہی کی روش پر گامزن ہوئے ۔ ان کی بصیرت میں کبھی شبہ کا گزر نہیں ہوا کہ انہیں( راہ حق سے ) منحرف کرتا اور ان کے نقش قدم پر گام فرسائی اور ان کے روشن طرز عمل کی اقتداء میں انہیں شک و تردد نے پریشان نہیں کیا وہ اصحاب نبی کے معاون و دستگیر اور دین میں ان کے پیرو کار اورسیرت واخلاق میں ا ن سے درس آموز رہے اورہمیشہ ان کے ہمنوا رہے اور ان کے پہنچائے ہوئے احکام میں ان پر کوئی الزام نہ دھرا ۔ بارالہا! ان تابعین اوران کے ازواج اور آل اولاد اور ان میں سے جو تیرے فرمانبردار ومطیع ہیں ان پر آج سے لے کر روز قیامت تک درود و رحمت بھیج۔ ایسی رحمت جس کے ذریعہ تو انہیں معصیت سے بچائے ، جنت کے گلزاروں میں فراخی ووسعت دے۔ شیطان کے مکر سے محفوظ رکھے اورجس کارخیر میں تجھ سے مدد چاہیں ان کی مدد کرے اورشب وروز کے حوادث سے سوائے کسی نوید خیر کے ان کی نگہداشت کرے اوراس بات پر انہیں آمادہ کرے کہ وہ تجھ سے حسن امید کا عقیدہ وابستہ رکھیں اورتیرے ہاں کی نعمتوں کی خواہش کریں ۔ اوربندوں کے ہاتھوں میں فراخی نعمت کو دیکھ کر تجھ پر (بے انصافی کا ) الزام نہ دھریں تاکہ تو ان کا رخ اپنے امید وبہم کی طرف پھیر دے اوردنیا کی وسعت وفراخی سے انہیں بے تعلق کر دے اورعمل آخرت اورموت کے بعد کی منزل کا ساز وبرگ مہیا کرنا ان کی نگاہوں میں خوش آیند بنا دے اورروحوں کے جسموں سے جدا ہونے کے دن ہر کرب واندوہ جو ان پر وارد ہو آسان کر دے اورفتنہ و آزمائش سے پیدا ہونے والے خطرات اورجہنم کی شدت اوراس میں ہمیشہ پڑے رہنے سے نجات دے اور انہیں جائے امن کی طرف جو پرہیز گاروں کی آسائش گاہ ہے منتقل کر دے ۔
الرجوع الى أعلى الصفحة اذهب الى الأسفل
https://duahadith.forumarabia.com
 
صحیفه سجادیه 4
الرجوع الى أعلى الصفحة 
صفحة 1 من اصل 1
 مواضيع مماثلة
-
» صحیفه سجادیه 3
» صحیفه سجادیه 5
» صحیفه سجادیه 1
» صحیفه سجادیه 2

صلاحيات هذا المنتدى:لاتستطيع الرد على المواضيع في هذا المنتدى
اهل البيت :: الفئة الأولى :: quran dua hadith in urdu باللغة الباكستان :: صحیفه سجادیه-
انتقل الى: