اهل البيت
هل تريد التفاعل مع هذه المساهمة؟ كل ما عليك هو إنشاء حساب جديد ببضع خطوات أو تسجيل الدخول للمتابعة.

اهل البيت

اسلامي احاديث خطب ادعية
 
الرئيسيةأحدث الصورالتسجيلدخول

 

 صحیفه سجادیه 2

اذهب الى الأسفل 
كاتب الموضوعرسالة
Admin
Admin
Admin


المساهمات : 672
تاريخ التسجيل : 21/04/2016

صحیفه سجادیه 2 Empty
مُساهمةموضوع: صحیفه سجادیه 2   صحیفه سجادیه 2 Emptyالأحد أبريل 24, 2016 3:38 pm

بسم الله الرحمن الرحيم

و الحمد لله الذي من علينا بمحمد نبيه - صلي الله عليه و اله - دون الامم الماضية و القرون السالفة ، بقدرته التي لا تعجز عن شي ء و إن عظم ، و لا يفوتها شي ء و إن لطف .فختم بنا علي جميع من ذرء ، و جعلنا شهداء علي من جحد ، و كثرنا بمنه علي من قل .اللهم فصل علي محمد امينك علي وحيك ، و نجيبك من خلقك ، و صفيك من عبادك ، امام الرحمة ، و قائد الخير ، و مفتاح البركة .كما نصب لامرك نفسه .و عرض فيك للمكروه بدنه .و كاشف في الدعاء اليك حامته .و حارب في رضاك اسرته .و قطع في احياء دينك رحمه .و اقصي الادنين علي جحودهم .و قرب الاقصين علي استجابتهم لك .و والي فيك الابعدين .و عادي فيك الاقربين .و اداب نفسه في تبليغ رسالتك .و اتعبها بالدعاء الي ملتك .و شغلها بالنصح لاهل دعوتك .و هاجر الي بلاد الغربة ، و محل النأي عن موطن رحله ، و موضع رجله ، و مسقط رأسه ، و مأنس نفسه ، ارادة منه لاعزاز دينك ، و استنصارا علي اهل الكفر بك .حتي استتب له ما حاول في اعدائك .و استتم له ما دبر في اوليائك .فنهد اليهم مستفتحا بعونك ، و متقويا علي ضعفه بنصرك .فغزاهم في عقر ديارهم .و هجم عليهم في بحبوحة قرارهم .حتي ظهر امرك ، و علت كلمتك ، و لو كره المشركون .اللهم فارفعه بما كدح فيك الي الدرجة العليا من جنتك .حتي لا يساوي في منزلة ، و لا يكافأ في مرتبة ، و لا يوازيه لديك ملك مقرب ، و لا نبي مرسل .و عرفه في اهله الطاهرين و امته المؤمنين من حسن الشفاعة اجل ما وعدته .يا نافذ العدة ، يا وافي القول ، يا مبدل السيئات باضعافها من الحسنات إنك ذو الفضل العظيم .


تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے جس نے اپنے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے ہم پر وہ احسان فرمایا جو نہتہ امتوں پر کیا اور نہ پہلے لوگوں پر۔ اپنی قدرت کی کار فرمائی سے جو کسی شے سے عاجز و درماندہ نہیں ہوتی اگرچہ وہ کتنی ہی بڑی ہو اورکوئی چیز اس کے قبضہ سے نکلنے نہیں پاتی اگرچہ وہ کتنی ہی لطیب ونازک ہو ا س نے اپنے مخلوقات میں ہمیں آخری امت قرار دیا اورانکار کرنے والوں پر گواہ بنایا ۔ اوراپنے لطف وکرم سے کم تعداد والوں کے مقابلہ میں ہمیں کثرت دی۔ اے اللہ ! تو رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر جو تیری وحی کے امانتدار تمام مخلوقات میں تیرے برگزیدہ ، تیرے بندوں میں پسندیدہ رحمت کے پیشوا ، خیر وسعادت کے پیشتر وبرکت کا سرچشمہ تھے جس طرح انہوں نے تیری شریعت کی خاطر اپنے کو مضبوطی سے جمایا اورتیری راہ میں اپنے جسم کو ہر طرح کے آزار کا نشانہ بنایا اورتیری طرف دعوت دینے کے سلسلہ میں اپنے عزیروں سے دشمنی کا مظاہرہ کیا،اورتیری رضا کے لیے اپنے قوم قبیلے سے جنگ کی اورتیرے دین کو زندہ کرنے کے لیے سب رشتے ناطے قطع کر لئے ۔ نزدیک کے رشتہ داروں کو انکار کی وجہ سے دور دیا اوردور والوں کو اقرار کی وجہ سے قریب کیا۔ اورتیری وجہ سے دور والوں سے دوستی اورنزدیک والوں سے دشمنی رکھی اور تیرا پیغام پہنچانے کے لیے تکلیفیں اٹھائیں اوردین کی طرف دعوت دینے کے سلسلہ میں زحمتیں برداشت کیں اور اپنے نفس کو ان لوگوں کے پند ونصیحت کرنے میں مصروف رکھا جنہوں نے تیری دعوت کو قبول کیا ۔ اوراپنے مضل سکونت ومقام رہائش اورجائے ولادت ووطن مالوف سے پردیس کی سرزمین اوردور ودراز مقام کی طرف محض اس مقصد سے ہجرت کی کہ تیرے دین کو مضبوط کریں اور تجھ سے کفر اختیار کرنے والوں پر غلبہ پائیں یہاں تک کہ تیرے دشمنوں کے بارے میں جو انہو ں نے چاہا تھا وہ مکمل ہو گیا اورتیرے دوستوں (کو جنگ و جہاد پر آمادہ کرنے ) کی تدبیریں کامل ہو گئیں تو وہ تیری نصرت سے فتح وکامرانی چاہتے ہوئے اوراپنی کمزوری کے باوجود تیری مدد کی پشت پناہی پر دشمنوں کے مقابلہ کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے اوران کے گھروں کے حدود میں ان سے لڑے یہاں تک کہ ان گھروں کے وسط میں ان پر ٹوٹ پڑے ۔ یہاں تک کہ تیرا دین غالب اورتیرا کلمہ بلند ہو کر رہا۔ اگرچہ مشرک اسے ناپسند کرتے رہے ۔ اے اللہ انہو ں نے تیری خاطر جو کوششیں کی ہیں ان کے عوض انہیں جنت میں ایسا بلند درجہ عطا کر کہ کوئی مرتبہ میں ان کے برابر نہ ہو سکے اور نہ منزلت میں ان کا ہم پایہ قرار پا سکے اورنہ کوئی مقرب بارگاہ فرشتہ اورنہ کوئی فرستادہ پیغمبرتیرے نزدیک ان کا ہمسر ہو سکے اوران کے اہل بیت اطہار اورمومنین کی جماعت کے بارے میں جس قابل قبول شفاعت کا تو نے ان سے وعدہ فرمایا ہے اس وعدہ سے بڑھ کر انہیں عطا فرما۔ اے وعدہ کے نافذ کرنے والے، قول کے پورا کرنے اوربرائیوں کو کئی گنا زائد اچھائیوں سے بدل دینے والے بے شک تو فضل عظیم کا مالک ہے ۔
الرجوع الى أعلى الصفحة اذهب الى الأسفل
https://duahadith.forumarabia.com
 
صحیفه سجادیه 2
الرجوع الى أعلى الصفحة 
صفحة 1 من اصل 1
 مواضيع مماثلة
-
» صحیفه سجادیه 1
» صحیفه سجادیه 3
» صحیفه سجادیه 4
» صحیفه سجادیه 5

صلاحيات هذا المنتدى:لاتستطيع الرد على المواضيع في هذا المنتدى
اهل البيت :: الفئة الأولى :: quran dua hadith in urdu باللغة الباكستان :: صحیفه سجادیه-
انتقل الى: